بلوچستان - عسکریت پسندوں کے دھماکے میں محمد علی جناح کی رہائش گاہ تباہ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-06-16

بلوچستان - عسکریت پسندوں کے دھماکے میں محمد علی جناح کی رہائش گاہ تباہ

پاکستان میں بلوچستان عسکریت پسند نے ایک حملے میں 121سالہ قدیم اس عمارت کو تباہ کردیا جس میں بانی پاکستان محمد علی جناح نے اپنی زندگی کے آخری دن گذارے تھے۔ حملے میں ایک پولیس ملازم ہلاک ہوگیا۔ بلوچستان لبریشن آرمی نے علاقہ زیارت میں قائد اعظم ریزیڈنسی کو رات ایک بجے عملہ کا نشانہ بنایا۔ عسکریت پسندوں نے عمارت میں5 بم نصب کرنے کے بعد فائرنگ کی۔ دھماکوں کے نتیجہ میں مہیب آگ بھڑک اٹھی جس پر 4گھنٹوں کی جدوجہد کے بعد قابو پایا گیا۔ قومی اسمبلی اپارٹمنٹ کے ایوان زیریں میں پیش کردہ رپورٹ میں وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان نے کہاکہ ریزیڈنسی پر تقریباً 5عسکریت پسندوں نے حملہ کیا۔ انہوں نے پاکستانی قومی پرچم اکھاڑ کر وہاں بلوچستان لبریشن آرمی کا پرچم نصب کردیا۔ ٹی وی نیوزچیانلوں نے خبر دی ہے کہ بی ایل اے نے اس حملے کی ذمہ داری قبول کرلی ہے۔ عمارت کا چوبی حصہ، فرنیچر اور محمد علی جناح کی یادگاریں آگ میں تباہ ہوگئیں۔ چھت بھی منہدم ہوگیا۔ صرف چاردیواری باقی ہے۔ یہ عمارت 1892ء میں تعمیر کی گئی جس میں برطانوی گورنر جنرل کے ایجنٹ قیام کرتے تھے اور محمد علی جناح نے آخری دن گذارے تھے۔

Militants blast Jinnah's residence in Balochistan

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں