Mamata Banerjee has a 'common' wooden chair
چیف منسٹر مغربی بنگال ممتا بنرجی نے ریاستی سکریٹریٹ میں اپنی آرام دہ کرسی کو ہٹاکر چوبی کرسی کا استعمال شروع کردیا ہے جبکہ وہ خود کو عام آدمی جیسی محسوس کرتی ہیں۔ ممتا بنرجی نے پڑوسی علاقہ ضلع ہوڑہ میں آج بتایاکہ ایسے لوگ بھی ہیں جو عوام کو کسی بھی چیز کیلئے چھوڑ سکتے ہیں لیکن میں عوام کیلئے سب کچھ چھوڑ سکتی ہوں۔ بنرجی نے بتایاکہ وہ چیف منسٹر کی حیثیت سے نہیں بلکہ عام آدمی کی حیثیت سے کام کررہی ہیں۔ یہی وجہہ ہے کہ انہوں نے چیف منسٹر کی کرسی کے بجائے لکڑی کی کرسی کو اپنایا ہے تاکہ عوامی فلاح و بہبود کیلئے کام کرسکیں۔ سابق کانگریس حلیف پر کڑی تنقید کرتے ہوئے ترنمول کانگریس کی سربراہ نے بتایاکہ یوپی اے حکومت کو تیسری معیاددیکھنا نصیب نہیں ہوگا۔ انہوں نے بتایا کہ کانگریس نے ہمارے روزگار کا گلا گھونٹنے کی بھرپور کوشش کی ہے۔ تاہم لوک سبھا انتخابات کو صرف6ماہ باقی ہیں جس کے بعد یوپی اے حکومت رخصت ہوجائے گی۔ 2جون کو ہونے والے ہوڑہ لوک سبھا کے ضمنی انتخاب کی مہم کے موقع پر ممتا بنرجی نے اپنی حکومت کے فلاحی اقدامات کا تذکرہ کرتے ہوئے بتایاکہ بایاں بازو کی 34سالہ غلط حکمرانی نے ریاست کو تباہ کردیا تھا۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں