مہارشٹرا سیکنڈری بورڈ - بارہویں جماعت نتائج کا اعلان - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-05-31

مہارشٹرا سیکنڈری بورڈ - بارہویں جماعت نتائج کا اعلان

جونیر کالج کے ٹیچروں کی ہڑتال، امتحانات کے ٹائم ٹیبل میں تبدیلی، انگلش مضمون کیلئے گریس مارکس کی منظوری اور فزکس مضمون کے امتحان کے دوران افواہوں کے ساتھ انتہائی مشکل حالات کے باوجود مہاراشٹرا اسٹیٹ بورڈ آف سکنڈری اینڈ ہائر سکینڈری ایجوکیشن نے آج بارہویں کے آن لائن نتائج کا اعلان کردیا ہے جوکہ ریاست گیر سطح پر امسال 5.49فیصد زائد رہا ہے۔ طلباء کو مارک شیٹ تمام اسکول میں 6جون سے ملے گی۔ امسال پاس ہونے والے طلباء کی تعداد گذشتہ سال کے مقابلے 5.49 فیصد زائدہے، مجموعی طورپر مہاراشٹرا میں کامیاب طلباء کا فیصد 79.95 رہا۔ واضح ہوکہ 1088653 طلباء و طالبات نے امتحانات میں شرکت کی تھی جن میں 870430 طلباء و طالبات کامیاب رہی ہیں۔ ان طلباء و طالبات نے 8263 سنٹروں میں امتحان دئیے۔ بورڈ کے چےئرمین سرجے راؤ جادھو نے کہاکہ مجموعی طورپر پاس فیصد 79.95 رہا ہے جس میں لڑکیوں نے لڑکوں کے مقابلے تقریباً 8فیصد زیادہ کامیابی حاصل کی ہے۔ لڑکوں کا مجموعی پاس فیصد 76.62 رہا جبکہ لڑکیوں نے اس فیصد کو 84.06 تک پہنچادیا۔ جادھو نے مزید کہا کہ سائنس شعبے میں نیا نصاب ہونے کے باجود طلباء و طالبات نے بہتر کارکردگی کامظاہرہ کیاہے، انہوں نے کہاکہ ٹائم ٹیبل میں تبدیلی اور جونیر ٹیچروں کی ہڑتال کے سبب بورڈ کیلئے انتہائی مشکل وقت تھا لیکن پھر بھی اس نے وقت پر نتائج کا اعلان کیا۔ دوبارہ امتحان دینے والے طلباء و طالبات کا نتیجہ انتہائی خراب رہا، محض 29.47 فیصد طلباء و طالبات ہی پاس ہوسکے۔ رپیٹرس کا ڈویژن کے لحاظ سے فیصد پونے 29.07 ، ناگپور28.30 ، اورنگ آباد 29.26، ممبئی 29.61، کولہاپور 31.48، امراوتی 28.73، ناسک 34.74 ، لاتور22.77 اور کوکن ڈویژن کا فیصد 27.88 رہا۔

خاص مضامین کا نتیجہ
اردو: 94.54
مراٹھی:94.44
ہندی: 94.43
گجراتی: 97.89

گذشتہ چند برسوں کا نتیجہ
2010: 74.46
2011 : 70.68
2010 : 76.36
2009 : 81.92

Maharashtra board HSC 12th result 2013 declared

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں