آندھرا پردیش - 2 کانگریسی ارکان پارلیمنٹ کا استعفی - ٹی آر ایس میں شمولیت - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-05-31

آندھرا پردیش - 2 کانگریسی ارکان پارلیمنٹ کا استعفی - ٹی آر ایس میں شمولیت

آندھراپردیش میں برسر اقتدار کانگریس پارٹی کو آج ایک زبردست جھٹکا لگا جب پارٹی کے 2ارکان پارلیمنٹ جی ویویک اور ایم جگناتھم کے علاوہ سابق صدر پردیش کانگریس ڈاکٹر کے کیشوراؤ اور سابق ریاستی وزیر جی ونود نے 2 جون کو نظام کالج گراونڈ پر منعقد شدنی ٹی آرایس کے جلسہ عام میں کانگریس سے مستعفی ہوکر ٹی آرایس میں شامل ہونے کا اعلان کیا ہے۔ سربراہ ٹی آرایس کے چندر شیکھر راؤ نے آج جی ویویک کی قیامگاہ پر پہنچ کر ڈاکٹر کے کیشوراؤ، ایم جگناتھم اور جی ونود سے ملاقات کی۔ ان کے ہمراہ کے ٹی آر، ایٹالہ راجندر اور دیگر بھی موجود تھے۔ ملاقات کے بعد سربراہ ٹی آرایس نے ٹی آر ایس ارکان پارلیمنٹ کی جانب سے پارلیمنٹ اور پارلیمنٹ کے باہر تلنگانہ کیلئے احتجاج کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہاکہ کانگریس قائدین کی ٹی آرایس میں شمولیت سے پارٹی کو تقویت حاصل ہوگی۔ انہوں نے کہاکہ کانگریس ارکان پارلیمنٹ نے صدر کانگریس سونیا گاندھی اور وزیراعظم منموہن سنگھ کی موجودگی میں تلنگانہ مسئلہ پر پارلیمنٹ میں ایک سے زائد مرتبہ احتجاج کیا، جب کہ آج تک کیلئے انہوں نے ہائی کمان کو مہلت بھی دی تھی، اس کے باوجود ہائی کمان نے کوئی ردعمل ظاہر نہیں کیا۔ ہم ان کی ٹی آرایس میں شمولیت کے فیصلہ کا خیرمقدم کرتے ہیں۔

AP 2 MPs quit Congress, join Telangana Rashtra Samiti

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں