مسلمانوں کی بہبود کے لیے سچر کمیٹی سفارشات پر تقریباً عمل آوری - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-06-03

مسلمانوں کی بہبود کے لیے سچر کمیٹی سفارشات پر تقریباً عمل آوری

وزیر اقلیتی امور مسٹر کے رحمن خان نے آج کہاکہ سچر کمیٹی کی زیادہ تر سفارشات کو مرکز نے روبہ عمل لایا ہے۔ زائد از 67 سچر کمیٹی سفارشات کو مرکز نے پہلے ہی روبہ عمل لایا ہے صرف 3سفارشات زیر التواء ہیں۔ اس پر عمل آوری کی کوششیں کی جارہی ہیں۔ انہوں نے اس سلسلہ میں کوئی وضاحت نہیں کی۔ یوپی اے حکومت نے 2005ء میں ایک باڈی تشکیل دی تھی تاکہ ملک میں مسلمانوں کی سماجی، معاشی اور تعلیمی حالت پر تازہ بہ تازہ رپورٹ تیار کرے۔ یہ کمیٹی سابق چیف جسٹس آف دہلی ہائیکورٹ راجندر سچر کی زیر قیادت کام کی تھی۔ کے رحمن خان نے کہاکہ حکومت نے ایک اور کمیٹی تشکیل دینے کا فیصلہ کیا تاکہ ریاستوں کو دیا جانے والا مرکزی فنڈس کے استعمال کی نگرانی کرسکے۔ وزیر اقلیتی امور بھوپال میں ایک مذہبی جلسہ سے خطاب کررہے تھے۔ اس دوران اعلیٰ تعلیم میں اقلیتی طلبہ کے داخلوں کی سطح پر تشویش ظاہر کرتے ہوئے ایک کمیٹی نے 90 اقلیتی اکثریتی والے اضلاع میں ماڈل ڈگری کالجس قائم کرنے کی حمایت کی ہے۔ ان ریاستوں کو مکمل مرکزی امداد حاصل ہوگی۔ وزارت فروغ انسانی حقوق نے حال ہی میں پیش کردہ اپنی رپورٹ میں تجویز رکھی کہ اقلیتوں کی تعلیم کیلئے قومی نگران کار کمیٹی کی اسٹانڈگ کمیٹی تشکیل دی جائے اور اقلیتی غلبہ والے ہر ایک ضلع میں ایک کالج قائم کیا جائے۔ رپورٹ میں زوردیا گیا کہ ڈاٹا کلکشن کا موثر نظام بنایا جائے۔ اقلیتی تعلیم کیلئے معیاری درس اہم ہے۔ رپورٹ میں معیاری تعلیم کو یقینی بنانے پر زور دیا ہے۔ مدرسوں میں معیاری تعلیم کے فروغ کیلئے تجربہ کار اساتذہ کا تقرر ضروری ہے۔ اس اسکیم کے تحت گریجویٹ اساتذہ کی تنخواہ کو 6000 سے بڑھاکر8000روپئے کردیاجائے اور پوسٹ گریجویٹ اساتذہ کی تنخواہ کو 12000 روپئے سے بڑھاکر 15000 روپئے کردیا جائے۔ مدرسہ طلبہ کیلئے امتحان فیس میں بھی نرمی کی جانی چاہئے۔ یہ امتحانات قومی ادارہ اوپن اسکولنگ کے ذریعہ منعقد کئے جائیں۔ کامیاب ہونے والے طلبہ کو فی کس ایک ہزار روپئے کا رقمی انعام دیا جائے تاکہ زیادہ سے زیادہ طلبہ کو تعلیم اور امتحان میں حصہ لینے کی ترغیب دی جاسکے۔ اقلیتی لڑکیوں کی تعلیم پر تساہل کا ذکر کرتے ہوئے کمیٹی نے کستور با گاندھی بالیکا ودیالیہ کھولنے کی سفارش کی ہے۔ یہ بالیکا ودیالیہ اقلیتی غلبہ والے تمام اضلاع میں قائم کئے جائیں۔

67 Sachar Committee recommendations have already been implemented and only three are pending - Rahman Khan.

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں