2/جون سرینگر یو۔این۔آئی
شمالی کشمیر کے نوگام سیکٹر میں فوج نے دراندازی کے بڑے اقدام کو ناکام بناتے ہوئے ان 3مسلح عسکریت پسندوں کو ہلاک کردیا جو پاکستانی فوج کی شدید فائرنگ کی آڑ میں خطہ قبضہ کو عبور کرنے میں کامیاب ہوگئے تھے۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ شمالی کشمیر کے نوگام سیکٹر میں خطہ قبضہ کے فارورڈ پکٹس کو ہلکے پھلکے اور آر پی جی فائرنگ کا نشانہ بنایا جبکہ یہ کارروائی اندرون ایک ہفتہ پاکستان فوجیوں کی جانب سے جنگ بندی کی تسیری خلاف ورزی رہی ہے تاہم کوئی ہندوستانی فوجی زخمی نہیں ہوا ہے۔ سکیورٹی فورسیس نے نوگام سیکٹر کے جنگلاتی علاقہ میں بڑے پیمانے پر تلاش کا آغازکردیا۔ انہوں نے بتایاکہ بعدازاں سہ پہر کو عسکریت پسندوں سے ٹکراؤ ہو جو پاکستانی فوج کی شدید فائرنگ کے دوران ہندوستانی علاقہ میں داخل ہوئے تھے۔ چیلنج کرنے پر عسکریت پسندوں نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں شدید فائرنگ کا تبادلہ عمل میں آیا جس میں 3عسکریت پسند ہلاک ہوگئے۔ سرکاری ذرائع نے یہ بات بتائی۔ انہوں نے بتایاکہ ہندوستانی علاقہ میں کوئی ہلاکت نہیں ہوئی ہے۔ آج صبح کی اولین ساعتوں میں جنگلاتی علاقہ میں دوبارہ تلاشی کا آغاز کردیا گیا ہے۔ پاکستانی مقبوضہ کشمیر کی جانب سے خط قبضہ پر گذشتہ 10 دن کے دوران در اندازی کی یہ دوسری کوشش رہی ہے۔ پاکستانی فوجیوں نے گذشتہ جمعہ خط قبضہ پر ہندوستانی ٹھکانوں کو نشانہ بنایا تھا جس کے نتیجے میں ایک بریگیڈئیر اور دیگر 2فوجی ہلاک ہوگئے تھے۔ پاکستانی فوج مبینہ طورپر جنگ بندی کی خلاف ورزیوں کا اعادہ کرتی رہی ہے جبکہ 2003ء میں دونوں ممالک نے چنگ بندی کا اعلان کیا تھا۔ پاکستانی فوج کی اس کارروائی کا مقصد خط قبضہ کی دوسری طرف منتظر عسکریت پسندوں کو وادی کشمیر میں داخل ہونے میں مدد دینا ہے۔ Infiltration bid foiled in J&K, 3 militants killed
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں