27/جون نئی دہلی پی۔ٹی۔آئی
دی انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ماس کمیونیکیشن ، اردو صحافیوں کو ضروری مہارت فراہم کرنے کے مقصد سے بہت جلد ایک سرٹیفکیٹ کورس شروع کرے گا۔ مرکزی وزارتِ اطلاعات ونشریات کے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ مختصر مدتی کورس شروع کرنے کا فیصلہ ادئے کمار ورما کی زیر صدارت کمیٹی نے کیا۔ ورما ، معتمد اطلاعات ونشریات کی حیثیت سے مذکورہ انسٹی ٹیوٹ کے صدر نشین بھی ہیں۔ حال ہی میں منعقدہ اردوایڈیٹرس کانفرنس میں وزیر اطلاعات ونسریات منیش تیواری کو اردو صحافت سے وابستہ ہونے والے افراد کو معیاری تربیت دینے کی ضرورت سے واقف کرایا گیاتھا۔ ان مذاکرات کے دوران اردو صحافت کے نمائندوں نے تیواری سے درخواست کی تھی کہ وہ قلیل مدتی کورسس کے ذریعہ ایسے خواہشمند صحافیوں کی صلاحیتوں کو بہتر بنانے کے اقدامات کریں۔ یہ کورس، غیر رہائشی اور تمام ہمہ وقتی یا فری الانس اردو صحافیوں کے لئے ہوگا اور تازہ ترین صحافتی اقدار ، ٹکنالوجی کے استعمال ، کاپی رائٹنگ اور ٹی وی کے لئے قلمی نگارشات پر توجہ مرکوز کرے گا۔ توقع ہے کہ یہ کورش آئندہ تعلیمی سشن سے شروع ہوگا۔ مذکورہ انسٹی ٹیوٹ اس کورش کی مدت، نصاب، فیس اور اسٹرکچر وغیرہ کو قطعیت دینے میں مصروف ہے۔IIMC to launch short duration course in Urdu journalism
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں