27/جون نئی دہلی پی۔ٹی۔آئی
مرکزی کابینہ نے تحقیقاتی ایجنسی سی بی آئی کے اختیارات میں مزید اضافہ کرنے کے تجویز کو آج منظوری دے دی ۔ سی بی آئی کی خودمختاری وآزادی کو بحال کرنے کے لئے وزراپر مشتمل گروپ نے کئی تجاویزپیش کی تھیں۔ گروپ آف منسٹرس نے مختلف کیسس کی سی بی آئی تحقیقات کی شفافیت اور غیر جانبداری برقرار رکھنے کے لئے موظف ججوں پر مشتمل دستوری کمیٹی تشیکل دینے کی تجویز پیش کی تھی۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ یہ تجویز تعزیراتِ ہند کی دفعات کے ہم آہنگ نہیں ہے کیونکہ تحقیقات کنندہ عہدیدار اپنی رپورٹ صرف عدالت میں پیش کرنے کا مجاز ہے۔ سی بی آئی کے سابق ڈائرکٹر جوگیندر سنگھ نے ریٹائرڈ ججوں کی کمیٹی تشکیل دینے کا خیر مقدم کیاہے۔ انہوں نے توقع ظاہر کی کہ ریاستی سطح پر اس طرح کی کمیٹیاں تشکیل دی جائیں گی۔ انہوں نے اترپردیش کی مثال پیش کی اور کہا کہ حکومت اقلیتی نوجوانوں کو دہشت گردی کے الزامات سے بری کرنے کے حق میں ہے لیکن دیگر عدالتوں کی جانب سے رکاوٹیں کھڑی کی جارہی ہیں۔ سی بی آئی ڈائرکٹرس کے مالی اختیارات میں بھی اضافہ کی سفارش کی گئے ہے۔ وزیر فینانس پی چدمبرم کی صدارت میں گروپ آف منسٹرس کا ایک اجلاس منعقد ہوا جس میں مرکزی وزیر قانون کپل سبل ، وزیر داخلہ سشیل کمار شنڈے ، وزیر خارجہ سلمان خورشید اور بی نارئنا سوامی نے شرکت کی۔ اس اجلاس میں کئی سفارشات کو منظوری دے دی گئی۔Cabinet approves proposal to enhance powers of CBI-India
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں