Great efforts needed to check drug abuse, says President Pranab
صدر جمہوریہ پرنب مکرجی نے آج کہاکہ ہندوستان میں منشیات اور شراب نوشی کی لعنت پر قابو پانے سخت کوششوں کی ضرورت ہے۔ شراب نوشی اور نشیلی اشیاء کے انسداد کے شعبہ میں نمایاں خدمات انجام دینے پر قومی ایوارڈس عطا کرنے کے بعد صدر جمہوریہ نے کہاکہ ہندوستان جیسے ملک کیلئے شراب نوشی اور منشیات ایک سنگین خطرہ ہے۔ انہوں نے کہاکہ ہمارے ملک کی آبادی کے خاکہ کو مد نظر رکھتے ہوئے منشیات کا استعمال اور شراب نوشی سخت تشویش کا باعث ہیں۔ اس لعنت کے انسداد کے لئے ہر متعلقہ شخص کو ٹھوس کوششیں کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے اساتذہ، مذہبی گروپس، صحت خدمات فراہم کنندگان، نفاذ قانون عہدیداروں اور تمام کمیونٹی قائدین سے اپیل کی کہ وہ اس مسئلہ کی یکسوئی کیلئے جامع لیکن حساس انداز میں متحد ہوجائیں تاکہ اپنے اپنے علاقوں میں شراب نوشی اور منیشات کے استعمال کی روک تھام کرسکیں۔ انہوں نے کہاکہ منشیات کے استعمال کے مضر اثرات کے بارے میں بیداری پیدا کرنے ہمیں مستقل اور عظیم تر کوششیں کرنے کی ضرورت ہے جو نتیجہ خیز انداز میں کی جانی چاہئیں۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے وزیر سماج انصاف و بااختیاری کماری شیلجا نے کہاکہ پہلے ایسا سماجی دباؤ ہوتا تھا جس کی وجہہ سے لوگ شراب نوشی اور منشیات استعمال کرنے سے گریز کرتے تھے لیکن یہ اب بتدریج ختم ہوتا جارہا ہے۔ انہوں نے کہاکہ حالیہ برسوں میں شراب نوشی اور منیشات کا استعمال ایک سنگین مسئلہ بن گیا ہے کیونکہ اس کی روک تھام کیلئے جو سماجی دباؤ ہوتا تھا اب وہ ختم ہورہا ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ منشیات کے استعمال کے رجحان کا پتہ چلانے اعداد و شمار درکار ہیں۔ اس تقریب میں جملہ 5 اداروں اور 2افراد کوایوارڈ دئیے گئے۔ ایوارڈ حاصل کرنے والے اداروں میں یوتھ ڈیولپمنٹ آرگنائزیشن آف منی پور، ٹاملناڈو کے کلینیکل ریسرچ فاونڈیشن کے رنگاناتھم، چھابرا گرام پنچایت کے وکاس گھنڈ، دہرہ دون کے سہس پورا اور دیگر شامل تھے۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں