BJP's Vision Document for Muslims
چیف منسٹر گجرات نریندر موی کو بی جے پی انتخابی مہم کمیٹی کا سربراہ مقرر کرنے کے باعث ووٹوں کے منقسم ہونے کے اندیشے کے پیش نظر بی جے پی نے مسلمانوں کو ترقی دینے کے مقصد سے ایک ویژن دستاویز تیار کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ آئندہ عام انتخابات سے قبل مسلمانوں کو خوش کرنے کیلئے یہ ویژن دستاویز کام میں لائی جائے گی۔ بی جے پی کے نائب صدر مختار عباس نقوی جو ویژن دستاویز کی تیاری کے عمل میں مصروف ہیں ان کے ساتھ پارٹی کے لیڈر شاہنواز حسین اور دیگر بھی شامل ہیں کہا کہ مسلمانوں کی دلجوئی کی کوئی کوشش نہیں کی جارہی ہے بلکہ سیاسی پارٹیوں کی جانب سے مسلمانوں کا اب تک استحصال کیا جاتا رہا ہے۔ ان پارٹیوں کو بے نقاب کرنے کیلئے ہی بی جے پی مسلمانوں کی ترقی کی حقیقی متمنی ہے۔ انہوں نے کہاکہ بی جے پی ان طبقات کی دلجوئی کئے بغیر اقلیتوں کو بااختیار بنانے کیلئے قدم اٹھانا چاہتی ہے۔ اس کا مطلب مسلمانوں کی سماجی، معاشی اور عالمی ترقی کو یقینی بنانا اس کی اولین ترجیح ہے۔ تاہم اصل اپوزیشن نے اس تجویز کو مسترد کردیا کہ ویژن دستاویز کو مودی کیلئے خاص مقام دئیے جانے کے باعث بی جے پی کو ہونے والے نقصان کو دور کرنے یہ اقدامات کئے جارہے ہیں۔ مختار عباس نقوی نے مزید کہاکہ گجرات میں مسلمانوں کو بااختیار بنانے کیلئے بڑا قدم اٹھایا گیا ہے۔ بی جے پی ٹکٹ پر 250مسلمان منتخب ہوکر مختلف محکموں میں عہدے حاصل کئے ہیں۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں