چین کے پولٹری پلانٹ میں مہیب آتشزدگی - 119 کارکن ہلاک - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-06-04

چین کے پولٹری پلانٹ میں مہیب آتشزدگی - 119 کارکن ہلاک

شمال مشرقی چین میں ایک سرکردہ پولٹری پراسیسنگ پلانٹ آج مہیب آتشزدگی میں تباہ ہوگیا جبکہ کم ازکم 119 افراد ہلاک اور دیگر 54 زخمی ہوگئے۔ صوبہ جیلن کے دیہیوسٹی کے مشازی ٹاون شپ میں جیلن بایوان فینگ پولٹری کمپنی کے مسلخ میں صبح تقریباً6:06 بجے مقامی وقت کے مطابق آگ بھڑک اٹھی تھی۔ آتش فرو عملہ نے یہ بات بتائی۔ سرکاری عہدیداروں نے مہلوکین کی تعداد 119 بتائی ہے جبکہ ان کی تعداد میں مزید اضافہ متوقع ہے۔ حادثہ کے وقت پیشگی تیار کردہ ڈھانچہ میں 300 سے زائد ورکرس موجود تھے۔ ژنہوا نیوز ایجنسی نے حادثہ میں بچ جانے والوں کے حوالہ سے یہ بات بتائی۔ آتشزدگی کا سبب تاحال معلوم نہیں ہوسکا جبکہ سرکاری نشریاتی ادارہ سی سی ٹی وی نے بتایاکہ عینی شاہدین نے دھماکہ کی آواز سنی تھی جبکہ شبہ ہے کہ مائع امونیا کا اخراج عمل میں آیا تھا۔ سی سی ٹی وی نے اپنے ویبو اکاؤنٹ میں بتایاکہ پلانٹ میں برقی چنگاری کے نتیجہ میں آتشزدگی کا واقعہ پیش آیا ہوگا۔ آگ بھڑک اٹھنے کے 6گھنٹوں بعد بڑی حدتک اس پر قابو پالیا گیا۔ سی سی ٹی وی نے یہ بات بتائی۔ حادثہ میں بچ جانے والوں نے بتایاکہ اچانک دھماکہ کی آواز سنائی دی اور انہیں سیادہ دھواں اٹھتا ہوئی دکھائی دیا۔ پلانٹ سے تقریباً100 ورکرس کسی نہ کسی طرح باہر نکلنے میں کامیاب ہوگئے۔

Over 100 Die in Fire at Chinese Poultry Plant

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں