میانمار - مسلمانوں پر دو بچوں کے لزوم والے قانون پر نظرثانی - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-06-04

میانمار - مسلمانوں پر دو بچوں کے لزوم والے قانون پر نظرثانی

میانمار کی جانب سے روہنگیا مسلمانوں پر صرف دو بچوں کا جو لزوم عائد کیا گیا ہے اس کا جائزہ لیا جارہا ہے۔ ایک اعلیٰ عہدیدار نے یہ بات بتائی جبکہ اقوام متحدہ اور حقوق انسانی گروپس کی جانب سے تنقیدوں کے بعدیہ بات کہی گئی ہے۔ حکام نے گذشتہ مہینے راکھین صوبہ میں 2ٹاونس میں روہنگیا مسلمانوں پر دو بچوں کا لزوم عائد کردیا گیا تھا۔ یہ لزوم پہلے فوجی جنتا کے دور اقتدار میں 2 ٹاونس میں عائد کیا گیا تھا۔ میانمار کے صدارتی ترجمان نے ہتوت نے اے ایف پی کو بتایاکہ جہاں تک مرکزی حکومت کا سوال ہے اس نے ایسی کسی پالیسی کا اعلان نہیں کیا ہے اور ہم اس کا جائزہ لے رہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ اس علاقہ میں آبادی دوسرے علاقوں کی بہ نسبت بہت زیادہ ہے اس لئے تقریباً ہر خاندان میں سماجی و معاشی مسائل ہیں۔ انہوں نے کہاکہ حکومت مستقبل میں آبادی سے متعلق ایک پالیسی نافذ کرنا چاہتی ہے جو بین الاقوامی معیارت کو ذہن میں رکھتے ہوئے تیار کی جائے گی۔ اقوام متحدہ نے اس پابندی کو برخواست کرنے پر زور دیا تھا جس کا کہنا تھا کہ یہ ایک امتیازی قانون ہے انسانی حقوق کی خلاف ورزی بھی ہے۔ اپوزیشن لیڈر آنگ سانگ سوچی نے بھی اس قانون پر تنقید کی تھی۔ ان پر الزام ہے کہ وہ اکثر مسلمانوں کے مسائل پر خاموشی اختیار کرتی ہیں۔

Burma to Review Birth Restrictions for Muslim Rohingyas

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں