ہندوستان - 10 سال میں معاشی ترقی کی شرح 2013 میں سب سے کم - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-06-01

ہندوستان - 10 سال میں معاشی ترقی کی شرح 2013 میں سب سے کم

ہندوستان نے مالیاتی سال 2012-13 کے دوران معاشی ترقی کی شرح گذشتہ 10 سال میں سب سے کم رہی ہے۔ اس سے قبل ترقی کی شرح سالانہ 5فیصد سے زیادہ رہی لیکن مالی سال کے آخری سہ ماہی یعنی جنوری تا مارچ 2013 کے دوران ملک کی ترقی کی رفتار گھٹ کر 4.8فیصد ہوگئی ہے۔ 2سال پہلے ترقی کی شرح 9فیصد سالانہ تھی لیکن حالیہ مہینوں میں اس میں کافی تیزی سے کمی آئی ہے۔ اس کا سبب مینوفیکچرنگ اور خدمات کے شعبہ میں سست رفتار ترقی کا قرار دیا جارہا ہے۔ اس کے علاوہ بیرونی سرمایہ کاربھی اہم اصلاحات میں تاخیر کے سبب سرمایہ کاری سے گریزاں رہے ہیں۔ صنعتی نموکی شرح فیصد سے بڑھ کر 2.7فیصد تک پہنچی ہے۔ زراعت کی نمو 3.6 فیصد سے کم ہوکر 1.9فیصد رہی ہے۔ اس کے علاوہ تعمیری شعبے کی شرح ترقی 5.6 سے کم ہوکر 4.3 فیصد ہوگئی ہے۔ حکومت معاشی ترقی کے ان اعدادو شمار کے درمیان کچھ سخت فیصلے لینے کے بارے میں سوچ سکتی ہے لیکن دوسری طرف یہ بھی کہا جارہا ہے کہ انتخابی سال میں حکومت شاید ہی سخت فیصلے لینے کی ہمت کرے۔ دریں اثناء روپے کی قدر میں جمعہ کے روز بھی امریکی ڈالر کے مقابلے میں 12 پیسوں کے ساتھ 11ماہ میں اب تک کی بڑی کمی دیکھنے میں آئی ہے۔ جمعہ کے انٹر بینک فارن ایکسچینج میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں روپئے کی قدر کی شروعات 56.50 سے ہوئی جبکہ اس کا اختتام 56.38 کے ساتھ ہوا ہے۔ سونے کی قیمت میں مزید 200روپئے کی کمی کا امکان ہے کیونکہ قیمتی دھات ایک اثاثہ کی حیثیت سے اپنی کشش کھوتی جارہی ہے۔ صنعتی تنظیم اشوچم کی ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سونے کی قیمت فی 10گرام 25000روپئے سے بھی کم ہوسکتی ہے۔ ڈالر کے مقابلے میں روپئے کی قدر میں کمی اس کی ایک اہم وجہ بتائی جارہی ہے۔ قومی دارالحکومت میں اس وقت 10گرام سونے کی قیمت 27,790 روپئے ہے جبکہ اپریل میں یہ قیمت 32,990روپئے تھی۔ پٹرول کی قیمت میں فی لیٹر 75پیسے اور ڈیزل کی قیمت میں فی لیٹر 50 پیسے کا یکم جون کی نصف شب سے اضافہ کردیا گیا ہے۔ ایندھن کی قیمتوں میں یہ اضافہ روپئے کی قدر میں کمی کے باعث ہوا ہے۔ ان قیمتوں میں مقامی سیلز ٹیکس اور ویاٹ شامل نہیں ہے۔ لیکن تیل کی ان کمپنیوں نے پکوان گیس صارفین کو راحت دی ہے جیسا کہ بنا سبسیڈی کے سلینڈر کی قیمت میں 45روپئے کی کمی کی گئی ہے۔

India's economic growth slows to lowest level in 10 years

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں