اقوام متحدہ میں امن مشن کے لیے چین سے زیادہ امداد طلب - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-06-17

اقوام متحدہ میں امن مشن کے لیے چین سے زیادہ امداد طلب

اپنے دورہ چین سے قبل اقوام متحدہ کے جنرل سکریٹری بانکی مون نے کہاکہ چین کو اقوام متحدہ کے بحال امن مشنس میں عظیم تر کردار ادا کرتے ہوئے پائیدار ترقی کے فروغ کو یقینی بنانا چاہئے۔ ملک کی نئی قیادت کے ساتھ ان کی بات چیت میں امکان ہے کہ اسی موضوع کو غلبہ حاصل رہے گا۔ بانکی مون 18 جون سے چین کا 4روزہ سرکاری دورہ کرنے والے ہیں جس کے دوران وہ چین کی نئی قیادت سے ملاقات کریں گے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ اقوام متحدہ اور چین کے درمیان زیادہ بڑی اور زیادہ مستحکم شراکت داری قائم ہوگی۔ انہوں نے چین کے سرکاری خبر رساں ادارے ژنہوا سے کہاکہ وہ نئی قیادت سے ملاقات کے منتظر ہیں۔ 10 سال بعد جاریہ سال میں چین کی قیادت میں تبدیلی عمل میں آئی ہے۔ اقوام متحدہ کے معتمد معومی کا اس کے بعد یہ اولین دورہ چین ہے۔ اقوام متحدہ میں چین کے کردار کے بارے میں معتمد عمومی نے انہیں امید ہے کہ بین الاقوامی برادری کیلئے چین زیادہ حصہ ادا کرے گا اور اس کا آغاز بحالی امن کاروائیوں کے علاوہ بین الاقوامی برادریوں کیلئے اپنا حصہ ادا کرنے سے ہوگا۔ انہوں نے کہاکہ پائیدار ترقی کا ایجنڈہ نئی چینی قیادت سے ان کے مذاکرات کے دوران طئے کیا جائے گا۔

Ban wants to China to do more for UN peace missions

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں