ایران کے ساتھ راست روابط کے لیے امریکہ کی آمادگی - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-06-17

ایران کے ساتھ راست روابط کے لیے امریکہ کی آمادگی

انتخابی عمل میں شفافیت کے بارے میں ذہنی تحفظات رکھنے کے باوجود امریکہ نے کہاکہ وہ حکومت ایران کے ساتھ اس کے نو منتخبہ صدر اعتدال پسند حسن روحانی کی زیر قیادت راست ربط قائم کرنے کیلئے تیار ہیں اور امید ظاہر کی کہ ایران کے نئے قائد بین الاقوامی ذمہ داریوں کو احترام کریں گے۔ وزیر خارجہ امریکہ جان کیری نے کہاکہ ہم ہمارے بین الاقوامی شراکت داروں کے ساتھ حکومت ایران سے راست ربط پیدا کرنے کیلئے تیار ہیں اور امید رکھتے ہیں کہ بین الاقوامی ذمہ داریوں کا احترام کرتے ہوئے دنیا کو چین کا سانس لینے کا موقع دیں گے تاکہ بین الاقوامی برادری کے ایران کے نیوکلئیر پروگرام کے بارے میں اندیشوں کا سفارتی حل تلاش کرتے ہوئے اس کی یکسوئی کردی جائے گی۔ جان کیری اور وائیٹ ہاوز دونوں سے یکساں نوعیت کے بیان جاری کئے گئے جب کہ ایران کی وزارت داخلہ نے اعتدال پسند مذہبی رہنما حسن روحانی کے صدر ایران منتخب ہونے کا اعلان کیا۔ جان کیری نے روحانی کو ان کے صدارتی تیقنات کی یاد دہانی کی اور کہاکہ ایران کے منتخبہ صدر روحانی نے اپنی انتخابی مہم کے دوران بار بار عہد کیا ہے کہ تمام ایرانیوں کیلئے آزادیاں بحال کریں گے۔ اس کارروائی کا آغازآئندہ مہینوں میں کردیا جائے گا۔ اب وقت آگیا ہے کہ وہ ایرانی عوام سے کئے ہوئے اپنے وعدوں کی تکمیل کریں۔ وائیٹ ہاوز کے پریس سکریٹری جے کارنی نے کہاکہ ہمیں امید ہے کہ حکومت ایران ، ایرانی عوام کی امیدوں کے مطابق پیشرفت کرے گی تمام ایرانیوں کے بہتر مستقبل کیلئے ذمہ دارانہ انداز میں اپنی پالیسیوں کا انتخاب کرے گی۔ انہوں نے کہاکہ امریکہ حکومت ایران کے ساتھ راست ربط پیدا کرنے کیلئے تیار ہے تاکہ بین الاقوامی برادری کے ایران کے نیوکلئیر پروگرام کے بارے میں اندیشوں کا مکمل طورپر ازالہ ہوسکے۔ وزیر خارجہ اور قصر صدارت امریکہ دونوں نے ایرانی عوام کی جراء ت کی ستائش کی اور کہاکہ حالانکہ ایران کے صدارتی انتخابات میں شفافیت کا فقدان تھا لیکن انہوں نے ایک اعتدال پسند رہنماکو اپنا صدر منتخب کیا ہے۔ جان کیری نے کہاکہ وہ ایرانی عوام کی جراء ت کی ستائش کرتے ہیں۔

US ready to engage directly with Iranian govt: White House

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں