کراچی - سینئر جج بم کا نشانہ - 12 افراد ہلاک - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-06-27

کراچی - سینئر جج بم کا نشانہ - 12 افراد ہلاک

پاکستان کے بندرگاہی شہر کراچی میں ایک بم حملے میں جس کا نشانہ عدالت کی طرف گامزن ایک سینئر جج کو بنایا گیا، 11سکیورٹی گارڈز ہلاک ہوگئے۔ اس حملے میں ایک راہگیر بھی مارا گیا۔ صوبائی وزیر اطلاعات شرجیل میمن کے مطابق مرنے والوں میں پولیس کے 5سپاہیوں کے ساتھ ساتھ نیم فوجی رینجرز کا بھی ایک سپاہی شامل ہے۔ زخمیوں میں سینئر جج مقبول باقر کے ساتھ ساتھ پولیس اور رینجرزکے سپاہی بھی شامل ہے۔ ایک موٹرسائیکل پر نصب کیا گیا یہ بم اتنا طاقتور تھا کہ اس سے آس پاس کی کچھ دکانوں کو بھی نقصان پہنچا۔ پاکستانی طالبان نے اس حملے کی ذمہ داری قبول کرلی ہے۔ طالبان کے ترجمان احسان اﷲ احسان نے نامعلوم مقام سے ٹیلیفون پر خبررساں اداروں کو بتایاکہ یہ حملہ ریموٹ کنٹرول کی مدد سے کیا گیا اور اس جج کو شریعت کے خلاف فیصلے دینے کی وجہہ سے نشانہ بنایا گیا ہے۔ ادھر خیبر پختونخوا کے ضلع بنوں میں جانی خیل کے مقام پر ایک بم حملے میں حکومت کی حامی ملیشیا کے سربراہ ملک ہاشم خان اپنے ایک بھائی اور بھتیجے کے ساتھ ہلاک ہوگئے۔ بتایا گیا ہے کہ وہ اپنے علاقے میں فوجی آپریشن کے حامی تھے۔ ایک سکیورٹی افسر نے اے ایف پی کو بتایا"یہ ایک طاقتور بم تھا جس نے گاڑی کو مکمل طورپر تباہ کردیا۔ ملک ہاشم، ان کا بھائی اور بھتیجا برسر موقع ہلاک ہوگئے"۔

Bomb targets top judge in Karachi, 12 dead

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں