اہم ترین بنگلہ دیش حزب مخالف جماعت بی۔این۔پی پارلیمنٹ میں واپس - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-06-05

اہم ترین بنگلہ دیش حزب مخالف جماعت بی۔این۔پی پارلیمنٹ میں واپس

بنگلہ دیش کی اہم ترین اپوزیشن پارٹی بی این پی 83دنوں کی غیر حاضری کے بعد پارلیمنٹ لوٹ آئی ہے جس کے ساتھ ہی طویل غیر حاضری اور پارلیمنٹ کارروائیوں کے بائیکاٹ کا سلسلہ ختم ہوا۔ بی این پی، انتخابات کی نگرانی کیلئے منسوخ نگراں حکومت انتظام کی بحالی کا مطالبہ کررہی ہے۔ بنگلہ نیشنلسٹ پارٹی (بی این پی) کی قیادت خالدہ ضیاء کررہی ہیں۔ پارٹی ارکان کل ایوان میں لوٹ آئے تاہم تھوڑی ہی دیر بعد ڈرامائی طورپر ایوان سے باہر نکل گئے۔ آج صبح پارٹی ارکان ایک بار پھر پارلیمنٹ کی کارروائی میں شریک ہوئے تاہم اس بار انہوں نے نگراں حکومت نظام کی بحالی کے مطالبہ سے دستبرداری کو ہی بہتر سمجھا۔ بی این پی کے سینئر رکن پارلیمنٹ اور سابق وزیر قانون مودوداحمد نے دوپہر کے وقفہ کے وقت بتایا کہ بلا شبہ ہم سہ پہر کے سیشن میں بھی شریک ہوں گے۔ انہوں نے کہ بھی بتایاکہ بعض تکنیکی اسباب کی بناء پر اپوزیشن نے اپنا مطالبہ پیش نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ مودود احمد نے کہاکہ اب ہم یہ معاملہ حکمراں عومی لیگ پر چھوڑتے ہیں۔ اگر حکمراں عوامی لیگ مناسب سمجھے تو نگراں حکومت پر بحث ہوسکتی ہے۔ بصورت دیگر حکومت اس معاملہ کو عدالت سے بھی رجوع ہوسکتی ہے جس کے بعد پارلیمنٹ میں اس پر بحث خود بخود ختم ہوجائے گی کیونکہ معاملہ کورٹ میں زیر دوراں ہوگا۔

BNP back in Parliament after 83-day boycott

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں