PML-N leader Ayaz Sadiq elected Speaker of Pak Parliament
پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر لیڈر ایاز صادق کو آج بھاری اکثریت کے ساتھ پاکستانی قومی اسمبلی کا اسپیکر منتخب کرلیا گیا۔ لاہور سے تعلق رکھنے والے مسٹر صادق کو ایوان میں 258 کے مقابلہ 313ووٹ حاصل ہوئے۔ ایک ووٹ مسترد کردیا گیا۔ مسٹر صادق کے حریفوں شہریار آفریدی( تحریک انصاف) کو صرف 31 اور متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) کے ایس اے اقبال قادری کو صرف 23ووٹ حاصل ہوئے۔ سبکدوش اسپیکر فہمیدہ مرزا نے اپنے جانشین کے انتخاب کا اعلان کیا۔ فہمیدہ مرزا نے 59سالہ ایاز صادق کو اسپیکر کے عہدہ کا حلف دلایا۔ انہوں نے غیر جانبدارانہ انداز میں ایوان کی کارروائی چلانے کا وعدہ کیا۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں