عمران خان کی جماعت کے نومنتخب رکن اسمبلی فائرنگ میں ہلاک - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-06-04

عمران خان کی جماعت کے نومنتخب رکن اسمبلی فائرنگ میں ہلاک

عمران خان کی جماعت پاکستان تحریک انصاف کے ایک نو منتخب رکن کو اس ملک کے شورش زدہ جنوب مغربی صوبہ میں چند نامعلوم بندوق برادروں نے گولی مارکر ہلاک کردیا۔ فرید خان اور کزئی کو چند نامعلوم بندوق برادروں نے خیبر پختون خواہ صوبہ کے ہنگو ٹاون میں واقع ایک مارکٹ میں آج شام اس وقت گولی مارکر ہلاک کردیا جب وہ اپنی گاڑی میں گھر واپس ہورہے تھے۔ بندوق برداروں کی اندھا دھند فائرنگ کے نتیجہ میں فرید خان برسر موقع ہلاک ہوگئے۔ کسی بھی گروپ نے اس حملہ کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔ وہ 11مئی کو منعقدہ انتخابات میں بحیثیت آزاد امیدوار صوبائی اسمبلی کیلئے منتخب ہوئے تھے۔ بعدازاں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) میں شامل ہوگئے تھے۔ عمران خان نے ٹوئیٹر پر جاری کردہ اپنے پیغام میں اس ہلاکت کی سخت مذمت کی ہے۔ صدر آصف علی زرداری نے بھی اس واقعہ کی مذمت کرتے ہوئے حکام کو جامع تحقیقات کرتے ہوئے خاطیوں کو کیفر کردار تک پہنچانے کی ہدایت کی ہے۔

--

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں