--
ممبئی میں 100کلو میٹر کے فاصلے سے کئی سرنگ اور پائپ لائنوں سے پانی سپلائی کرنے والی ممبئی میونسپل کارپوریشن ایشیاء میں پہلا نمبر حاصل کرنے والی کارپوریشن بن جائے گی۔ کیونکہ ممبئی تک پانی سپلائی کےئلے تعمیر کی جانے والی سرنگ کا کام مکمل ہوچکا ہے جو کہ کئی سال سے جاری تھا۔ 38 کلو میٹر لبمی سرنگ میں سے 14کلو میٹر لمبی سرنگ کا کام مکمل ہوچکا ہے۔ شیوسینا کے سربراہ ادھو ٹھاکرے نے گذشتہ شب سرنگ کا افتتاح کرتے ہوئے اس موقع پر کہا ہے کہ اس طرح مزید سرنگ بنائی جائے گی اور اس کی لمبائی تقریباً 100 کیلو میٹر ہوگی جس کے بعد ممبئی میونسپل کارپوریشن ایشیاء میں اس طرح پانی سپلائی کرنے والی پہلی میونسپل کارپوریشن بن جائے گی۔ پہلے مرحلہ کا کام موروشی سے واکولہ کے درمیان سرنگ کی تعمیر سے مکمل ہوگیا۔ یہ سرنگ موروشی سے روپریل کالج کے درمیان کی جانی ہے۔ اس تقریب کی صدارت ممبئی کے مئیر سنیل پربھو نے کی۔ اس ومقع پر اسٹینڈنگ کمیٹی کے چےئرمین راہل شیوالے، مشرق وارڈ پربھاگ سمیتی کے صدر اور مقامی کارپوریٹر پرمود ساونت، کمشنر سیتارام کنٹے، ایڈیشنل کمشنر راجیو جلوٹا، کارپوریٹر آننت بالانر، ایڈوکیٹ معراج شیخ، دنیش پنچال اور دیگر معززین موجود تھے۔ اودھو ٹھاکرے نے مزیدکہا کہ مڈل ویتر ناپروجیکٹ کے ذریعے پانی کی سپلائی سرنگ کے ذریعے کیلئے بھی ایم سی نے تیزی سے عمل شروع کردیا ہے۔ جب سرنگ کے ذریعے سپلائی کی جائے گی تب تقریباً 8 دنوں تک شہریوں کو پانی کے استعمال کے بارے میں اطلاع دی جائے گی کہ پانی کو ابال اور چھان کر استعمال کیا جائے۔ مئیر سنیل پربھو نے اس موقع پر کہاکہ ممبئی کے شہریوں کو 24گھنٹے پانی کی سپلائی کرنا بی ایم سی کا خواب ہے اور اس خواب کو پورا کرنے کےئلے ہم نے ایس اور ٹی وارڈ میں تجربہ شروع کردیا ہے اور ممبئی شہر کی ترقی اور اس کے ساتھ ساتھ شہریوں کو زیادہ سے زیادہ شہری سہولیات فراہم کرنے کیلئے ہم کوشش کررہے ہیں۔ میونسپل کمشنر سیتا رام کنٹے نے کہاکہ سرنگ کا منصوبہ ایک اہم فیصلہ تھا اور اس کام کو بی ایم سی کے افسران اور انجینئروں اور ملازمین نے پورا کرنے میں رات دن ایک کردئیے ہیں۔ اودھو نے کنجی سے سرنگ کا اافتتاح کیا۔ چیف انجینئر راجندر بور سے نے اندھیری ایسٹ آرے چیک ناکہ پر ہونے والے اس پروگرام میں شرکت کرنے پر سب کا شکریہ ادا کیا اور تقریب میں بڑی تعداد میں شہری بھی شریک ہوئے۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں