اقلیتوں کی ترقی پر 17 ہزار کروڑ روپے خرچ کیے جائیں گے - رحمٰن خان - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-06-01

اقلیتوں کی ترقی پر 17 ہزار کروڑ روپے خرچ کیے جائیں گے - رحمٰن خان

مرکزی وزیر اقلیتی امور کے رحمن خان نے آج کہا کہ مرکزی حکومت ملک بھر میں اقلیتوں کی ترقی کیلئے 17ہزار کروڑ روپئے خرچ کرے گی۔ رحمن خان نے یہاں یو این آئی کو بتایاکہ مرکزی حکومت نے ملک بھر اقلیتوں کی سماجی، معاشی و تعلیمی ترقی کیلئے 17 ہزار کروڑ روپئے خرچ کرنے کا فیصلہ کیاہے۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ مرکز نے کانگریس زیر قیادت یوپی اے حکومت نے سچر کمیٹی کی 72 کی منجملہ 69سفارشات پر عمل آوری شروع کردی ہے۔ تکنیکی وجوہات کی بناء پر دیگر 3 سفارشات پر عمل آوری زیر التواء ہے۔ سچر کمیٹی کی سفارشات کے مطابق مرکز کی مہاتما گاندھی قومی دیہی روزگار ضمانت اسکیم، اندر آواس یوجنا، بال وکاس پریوجنا اور بعض دیگر اسکیمات میں 15 فیصد اقلیتوں کو استفادہ کنندگان کی حیثیت سے شامل کیا جائے گا۔ کے رحمن خان نے کہاکہ وزارت اقلیتی بہبود، پری پرائمری سے لے کر اعلیٰ فنی تعلیم کی سطح تک اسکالرشپ اسکیم کا راست جائزہ لے گی۔ اس کے علاوہ بینک قرضہ جات میں اقلیتوں کیلئے15یصد کوٹہ مقرر کیا گیا ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ حکومت نے 98 اضلاع میں ترقیاتی کام شروع کردئیے ہیں جہاں اقلیتوں کی زیادہ آبادی ہے۔ یہ کام ہمہ شعبہ جاتی ترقیاتی منصوبہ کے تحت شروع کئے گئے ہیں۔ اس منصوبہ کو موجودہ پنچ سالہ منصوبہ کے تحت 700 بلاکس اور 40 ٹاؤنس تک توسیع دی جارہی ہے۔ چیف سکریٹریز کی زیر قیادت مانٹیرنگ کمیٹی بھی تشکیل دی گئی ہے تاکہ اقلیتی بہبود کی اسکیمات کا جائزہ لیا جاسکے۔ مرکز نے موجودہ پنچ سالہ منصوبہ کے تحت اقلیتوں کی ترقی کیلئے اترپردیش کو ایک ہزار کروڑ روپئے دئیے تھے۔ آئندہ 12 ویں پنچ سالہ منصوبہ کے تحت بھی 1400کروڑ روپئے دئیے جائیں گے۔

Rs 17,000 crore to be spent for uplift of minorities in 12th plan

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں