مغربی بنگال سیکنڈری بورڈ امتحانات نتائج - 81 فیصد شرح کامیابی - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-05-28

مغربی بنگال سیکنڈری بورڈ امتحانات نتائج - 81 فیصد شرح کامیابی

مغربی بنگال بورڈ آف سکینڈری ایجوکیشن کے زیر اہتمام کرائے جانے والے 2013ء کے مدھیامک امتحان کے 82دن بعد آج پیر کو نتائج کا اعلان کردیا گیا۔ اس مرتبہ کامیاب طلبہ کی تعداد 81.81 فیصد رہی۔ پچھلی مرتبہ کے مقابلے میں اس مرتبہ کامیاب امیدواروں کی تعداد میں .75 کا اضافہ ہوا ہے۔ سب سے چونکا دینے والا نکتہ یہ رہا کہ مشرقی مدنا پور ضلع اس مرتبہ بھی حسب سابق کامیابی کی شرح میں سرفہرست رہاں جہاں کامیاب امیدواروں کی تعداد 92.90 فیصدرہا، دوسرے مقام پر جنوبی 24پرگنہ رہا جبکہ تیسرے مقام پر کولکتہ رہا۔ بردوان کے برولیا کے کے ہائی اسکول کا سوراشش بسواس اور ہگلی کے دیکھی بگان کے بی رائے ہائی اسکول کے روپائن کنڈو 682 نمبر حاصل کرکے مشترکہ طورپر اول رہے جب کہ انیسہ منڈل 681 نمبر پاکر دسورے پر رہی جو بیر بھوم کے کالی گوتی سمرتی ناری سکشایتن کی طالبہ ہے۔ تیسرے مقام پر سلی گوڑی کے بوائز ہائی اسکول کا دیپ مالیہ بڑائی رہا جس نے 679 نمبر حاصل کئے۔ مدھیامک امیدواروں کی تعداد 10لاکھ 27ہزار 938 تھی۔ اس مرتبہ ٹاپ امیدواروں کی جو فہرست شائع کی گئی ہے اس میں 24امیدواروں کے نام ہیں۔ کئی امیدواروں کے نمبر یکساں ہیں لیکن قابل ذکر امر ہے اس فہرست میں کولکتہ کے کسی امیدوار کا نام نہیں ہے۔

--

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں