میرپور - برقی کٹوتی پر مظاہرین پولیس سے متصادم - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-05-28

میرپور - برقی کٹوتی پر مظاہرین پولیس سے متصادم

پاک مقبوضہ کشمیر کے میر پور شہر کے قریب دن میں 18'18 گھنٹوں تک برقی کٹوتی کے خلاف احتجاج کرنے والے سینکڑوں عوما پولیس کے ساتھ متصادم ہوگئے۔ تصادم اس وقت پھوٹ پڑا جب مظاہرین کو دریائے جہلم کے منگلا ہائیڈرو پاور اسٹیشن تک مارچ کرنے سے روک دیا گیا۔ احتجاج کااہتمام میر پور سٹیزنس ایکشن کمیٹی نے کیا تھا۔ ٹیلی ویژن پر دکھائی جانے والی تصاویر میں پولیس ملازمین ہوائی فائرنگ کررہے تھے اور احتجاجیوں پر آنسو گیس کے شل برسا رہے تھے۔ دونوں طرفین نے ایک دوسرے پر پتھراؤ کیا۔ احتجاجیوں کو برقی پراجکٹ سے 2کیلو میٹر دور روک دیا گیا اور عہدیداروں نے انہیں برقی کٹوتیوں میں کمی کرنے کا تیقن دیا۔ میڈیا کی اطلاعات میں بتایا کہ پاک مقبوضہ کشمیر کے بعض علاقوں میں دن 12تا18گھنٹوں تک برقی سربراہ نہیں کی جارہی ہے۔ اسلام آباد کے شہریوں کو گذشتہ ایک ہفتہ سے 12گھنٹوں یا اس سے زائد وقت تک برقی کی کٹوتی کا سامنا ہے۔ موسم کی شدت کی وجہہ سے صورتحال انتہائی دگرگوں ہوگئی ہے۔ جمعہ کو لاہور میں گذشتہ 29برسوں میں سب سے گرم ترین دن ریکارڈ کیا گیا جہاں درجہ حرارت 47 ڈگری تک پہنچ گیا۔ نگرانکار وزیراعظم میر ہزار خان کھوسو نے توانائی بحران کا جائزہ لینے کیلئے آج صبح ایک اعلیٰ سطحی اجلاس طلب کیا۔

30 hurt as clashes erupt in PoK over prolonged power outages

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں