حیدر علی اور شہید ٹیپو سلطان کے نام سے منسوب میموریل کا قیام - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-05-17

حیدر علی اور شہید ٹیپو سلطان کے نام سے منسوب میموریل کا قیام

ڈنڈیکل ضلع میں حیدر علی اور شہید ٹیپو سلطانؒ کے نام سے منسوب میموریل کا قیام
تمل ناڈو کی وزیر اعلی جئے للیتا کا مستحسن اقدام
چنئی( فیصل مسعود/ایس این بی ) تمل ناڈو وزیر اعلی جئے للیتا نے کل اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک کو انگریزوں کی غلامی سے آزاد کرنے کے لیے اپنے جان و مال کی قربانی دینے والے مجاہدین آزادی اور سماجی ترقی کے لیے جد جہد کرنے والے رہنماء کی قدر ان کی حکومت کرتی آرہی ہے۔ اس ضمن میں گذشتہ دو سال میں تمل ناڈو حکومت نے سنگار ا ویلن، جیوا رتھنم، تیاگی سنکر لنگنار، ویرا پانڈیا کٹابمن، منو نیٹھی سوژن، کے نام سے میموریل اورتھیرن چنا ملائی، ویلو ناچیار، کے نام سے یادگار ، اور تیاگی چدمبراناتھن، کوی منی ونایگم پلائی، تیاگی چنا سوامی کی یادگار کے طور پر ان کے مجسمے نسب کرنے کی حکومت نے ہدایات دی تھیں،اس ہدایت کے تحت ، مذکورہ تمام مجاہدین آزادی اور سماجی رہنماؤں کی یاد گار قائم کرنے کا کام جاری ہے۔ وزیر اعلی جئے للیتا نے اپنے تقریر کے دوران اسمبلی کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ کل اسمبلی کے بحث کے دوران ڈاکٹر ایس کے تمژ ارسن نے بہادر خاتون ویلو ناچیار کی فوج کی کمانڈر بہادر خاتوں کوئیلی جو انگریزوں کے خلاف لڑائی میں شہید ہوئی تھیں، ان کو بھی بہادر خاتوں ویلونا چیار کے لیے تعمیر کئے جانے والے میموریل ہال ہی میں ایک یادگار تعمیر کرنے کا مطالبہ رکھا ہے۔ ان کے علاوہ سی پی آئی کے رکن اسمبلی ایس گنا سیکرن نے پہلے ہی اسمبلی میں اس طرح کا مطالبہ رکھا تھا، لہذا دونوں رکن اسمبلی کے مطالبے کو پورا کرتے ہوئے ، تمل ناڈو حکومت بہادر خاتون ویلو ناچیار کے لیے تعمیر کئے جارہے میموریل احاطے ہی میں ان کے فوج کی کمانڈر کوئیلی کے لیے بھی یاد گار قائم کیا جائے گا۔ آمبور ایم ایل اے ۔ اسلم باشاہ : وزیر اعلی جئے للیتا نے اپنی تقریر میں آمبور حلقے کے ایم ایل اے اسلم باشاہ ، ایم ایم کے پارٹی کے مطالبے کا حوالہ دیتے ہوئے اسمبلی کو بتا یا کہ آمبور حلقہ کے رکن اسمبلی اسلم باشاہ نے کل اسمبلی میں اپنی تقریر کے دوران حکومت سے مطالبہ کیا کہ انگریزوں سے لڑنے کے لیے سلطان حیدر علی خان بہادر نے ویلوناچیار کو ڈنڈیل طلب کرکے ہتھیار اور سپاہی فراہم کیا تھا، اور سلطان حیدر علی خان بہادر کے بیٹے شہید ٹیپو سلطان ؒ نے ملک کو انگریزوں کے غلامی سے آزادی دلانے کے لیے اپنے آخر دم تک جد وجہد کی تھی اور اپنے ملک کے لیے شہید ہوئے تھے۔ لہذا تمل ناڈو حکومت سے اسلم باشاہ ایم ایل اے نے دونوں عظیم مجاہدین آزادی کے یادگار میں ڈنڈیکل میں ایک کتب خانہ قائم کرنے کا مطالبہ رکھا تھا، اسی طرح سی پی ایم پارٹی ، رکن اسمبلی اے ساؤندرا راجن نے بھی حکومت سے مطالبہ کیا تھا کہ سلطان حیدر علی اور شہید ٹیپو سلطان ؒ کے نام سے منسوب ڈنڈیکل میں ایک یادگار قائم کیا جائے۔ وزیر اعلی جئے للیتا نے اسمبلی کو بتا یا کہ دونوں اراکین اسمبلی کے مطالبہ کو پورا کرتے ہوئے ، ملک کو انگریزوں کے غلامی سے آزادی دلانے کے لیے اپنی جان کی قربانی دینے والے مجاہدین آزادی کی یادگار میں تمل ناڈو حکومت ڈنڈیکل ضلع میں ایک ہی احاطے می سلطان حیدر علی اور شہید ٹیپو سلطانؒ کے نام سے منسوب میموریل قائم کرے گی۔وزیر اعلی جئے للیتا نے اسمبلی میں مذکورہ اعلانات کے دوران خوشی کا اظہار کیا ۔ پا پولر فرنٹ آف انڈیا اور مسلمانوں کا خیر مقدم : پاپولر فرنٹ آف انڈیا کے ریاستی صدر اے ایس اسماعیل نے اپنے جار ی کردہ اخباری بیان میں تمل ناڈو حکومت کی جانب سے ڈنڈیکل ضلع میں تعمیر کئے جانے والے سلطان حید ر علی خان بہادر، اور شہید ٹیپو سلطان ؒ میموریل ہال کا خیر مقدم کرتے ہوئے، تمل ناڈو وزیر اعلی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اس سے ہندوستان کی جنگ آزادی میں مسلمانوں کے کردار کے متعلق عوام کو مزید جانکاری حاصل ہونے میں مدد ملے گی۔ اس کے علاوہ انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیاہے کہ مذکورہ میموریل ہال میں ہندوستانی مسلمان کے تعلق سے ایک کتب خانہ قائم کیا جائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاپو لر فرنٹ آف انڈیا ، حکومت ہند سے مطالبہ کرتی آرہی ہے کہ 4 مئی کو ،جس دن ٹیپو سلطان ؒ انگریزوں کے خلاف لڑائی میں شہید ہوئے تھے، اس دن کو ملکی سطح پر یادگار دیوس قرار دیا جائے۔ اس مطالبہ پر حکومت ہند کو غور کرنا چاہئے۔بہرحال تمل ناڈو وزیر اعلی جئے للیتا کے اس اعلان سے کہ تمل ناڈو میں سلطان حیدر علی خان بہادر اور شہید ٹیپو سلطان ؒ کی یاد گار قائم کی جائے گی، تمل ناڈو کے مسلمانوں نے خوشی کا اظہار کیا ہے اور اس اعلان کا خیر مقدم کیا ہے۔

--

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں