حراست میں شاردا گروپ چیرمین کو خاموش کرنے کی کوشش - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-05-17

حراست میں شاردا گروپ چیرمین کو خاموش کرنے کی کوشش

اپوزیشن لیڈر سوریہ کانت مشرا نے کہاکہ ریاست میں ہوئے سب سے بڑے چٹ فنڈ گھوٹالے میں بڑے بڑے نام جڑے ہوئے ہیں اور سب کچھ دبانے کیلئے سدپتو سین کا منہ حراست میں بندکر نے کی کوشش بھی کی جاسکتی ہے۔ اس لئے سدپتو سین کی صحت کے تعلق سے روزانہ میڈیکل بلٹن جاری کیا جائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ شاردا معاملہ میں سی بی آئی کی تفتیش پر سیاسی دباؤ ہے۔ اپوزیشن لیڈر نے کہاکہ ریاستی حکومت کی طرف سے اس معاملہ میں کوئی ٹھوس قدم نہیں اٹھایا جارہا ہے سدپتو سین اور دیب جانی کے علاوہ کوئی دوسرا گرفتارکیوں نہیں کیا گیا۔ دوسری طرف سی بی آئی کے ایس پی نے کولکتہ ہائی کورٹ میں 7صفحہ پر مشتمل ایک حلف نامہ داخل کیا ہے جس میں کہا گیا کہ آسام کی حکومت نے شاردامعاملہ میں سی بی آئی تفتیش کی گذارش کی ہے۔ پنچایت الیکشن کے تعلق سے محاذی لیڈر نے کہاکہ سرکار اپنی مرضی کے مطابق ریاست میں پنچایت الیکشن کرانا چاہتی ہے۔ ہائی کورٹ کا فیصلہ آنے کے بعد ہی ترنمول کانگریس کے لوگوں نے کوچ بہار میں تشدد برپا کرنا شروع کردیا ہے کیونکہ ریاست میں پنچایت الیکشن کے دوران مرکزی فورسز تعینات نہیں کی جائے گی۔ ریاستی پولیس کی نگرانی میں الیکشن ہوگا اور وہ برسر اقتدار پارٹی کے دباؤ میں اس لئے ترنمول کانگریس کے لوگ تشدد برپا کررہے ہیں۔ ساتھ ہی انہوں نے کہاکہ مجھے یقین نہیں ہے کہ ریاستی حکومت عدالت کا کہنا مانے گی۔

--

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں