وقف ترمیمی بل میں تاخیر - کانگریس ذمہ دار - بی جے پی ایم۔پی شاہنواز حسین - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-05-15

وقف ترمیمی بل میں تاخیر - کانگریس ذمہ دار - بی جے پی ایم۔پی شاہنواز حسین

بی جے پی ممبر پارلیمنٹ سید شاہنواز حسین نے وقف ترمیمی بل 2010ء کی منظوری میں ہورہی تاخیر کیلئے کانگریس کو ذمہ دار ٹھہرایا ہے۔ انہوں نے کہاکہ کانگریس کو وقف جیسے ایشوز پر کوئی دلچسپی نہیں ہے۔ سید شاہنواز حسین آج یہاں کانسٹی ٹیوشن کلب میں ایک تقریب کے دوران اخبار نویسوں سے بات کررہے تھے۔ انہوں نے کہاکہ وقف ترمیمی بل پارلیمنٹ بزنس میں ضرور تھا مگر پارلیمانی بزنس( امور) کی کمیٹیوں میں وقف ترمیمی بل کا اتہ پتہ بھی نہیں تھا۔ انہوں نے مزید کہاکہ دراصل کانگریس وقف ترمیمی بل منظور کرانا ہی نہیں جاہتی۔ واضح رہے کہ وزارت اقلیتی امور کے اخباری بیان کے مطابق وقف (ترمیمی) بل 21؍فروری 2010ء سے 10مئی 2013 تک کے طئے شدہ پارلیمانی سیشن کے دوران منظوری کیلئے پیش کیا جانا تھا۔ اس کیلئے گذشتہ6مئی کے پارلیمانی بزنس (راجیہ سبھا کی کارروائی) میں وقف ترمیمی بل کو شامل فہرست کیا گیا تھا۔ مگر فہرست میں شامل کئی بلوں کے ساتھ وقف ترمیمی بل بھی پیش نہیں کیا جاسکا۔ ممبر پارلیمنٹ شاہنواز حسین کا ماننا ہے کہ وقف ترمیمی بل کی منظوری میں کانگریس نے کوئی دلچسپی نہیں دکھائی ہے، اگر کانگریس نے کوئی دلچسپی دکھائی ہوتی تو اب تک وقف ترمیمی بل کا معاملہ پھنسا نہیں رہتا۔ انہوں نے مزید کہاکہ میں ایک ممبر پارلیمنٹ کی حیثیت سے کم ازکم اتنا تو جان ہی لیتا ہوں کہ حکومت کس بل کو اہمیت دے رہی ہے اور کسے نہیں، خاص کر جن بلوں پر کچھ نہیں کرنا ہوتاہے اس کا حشر وقف ترمیمی بل جیسا ہی ہوتا ہے۔

--

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں