کرناٹک میں کانگریس اقتدار کی پیش قیاسی - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-05-06

کرناٹک میں کانگریس اقتدار کی پیش قیاسی

کرناٹک میں آج ہوئی رائے دہی میں یہ امکان ظاہرکیا جا رہا ہے کہ کانگریس پارٹی کامیاب ہو گی اور برسر اقتدار بی جے پی کو زبردست شکست کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے ۔ ٹی وی چینلوں کی جانب سے کئے گئے ایگزٹ پولس اور پیش قیاسیوں میں یہ ادعا کیا گیا ہے ۔ تقریباً تمام ٹی وی چینلوں نے پیش قیاسی کی ہے کہ کرناٹک میں کانگریس پارٹی کو 110سے زائد نشستیں مل سکتی ہیں جبکہ بی جے پی کو 50 نشستوں پر اکتفا کرنا پڑسکتا ہے ۔ اگزٹ پولیس میں یہ ادعا کیا گیا ہے کہ سابق چیف منسٹر مسٹر بی ایس یدیورپا کی کرناٹک جنتاپارٹی کو صرف 10سے کچھ زیادہ نشستیں مل سکتی ہیں ۔ سی این این۔ آئی بی این چینل کے اندازوں کے مطابق 224 رکنی کرناٹک اسمبلی میں کانگریس پارٹی کو امکان ہے کہ 110 سے 116 نشستیں مل سکتی ہیں جبکہ بھارتیہ جنتا پارٹی کو 43 سے 53 کے درمیان نشستیں مل سکتی ہیں ۔ کئی سیاسی عوامل کی تبدیلی کو دیکھتے ہوئے اس چینل کی پیش قیاسیوں میں قدرے تبدیلیاں بھی کی گئی ہیں جن کے مطابق سابق وزیراعظم ایچ ڈی دیوے گوڑا کی جنتادل ایس کو بھی 43سے 53 کے مابین نشستیں مل سکتی ہیں ۔ کہا گیا ہے کہ بعض نشستوں پر کانگریس کی جانب سے امیدواروں کا انتخاب صحیح نہیں ہوا تھا جس کی وجہہ سے ان حلقوں میں جے ڈی ایس کو کامیابی مل سکتی ہے ۔ امکان ہے کہ دوسروں کو 16سے 24نشستیں مل سکتی ہیں ۔ موجودہ اسمبلی میں بی جے کے 110 ارکان اسمبلی ہیں جو سادہ اکثریت سے تین کم ہیں ۔ بی جے پی 5آزاد ارکان کی تائید سے حکومت چلا رہی ہے جنہیں کابنیہ میں شامل کیا گیا ہے ۔ اسمبلی میں کانگریس کے ارکان کی تعداد 80 اور جے ڈی ایس کے ارکان کی تعداد 28 ہے ۔ ہیڈ لائینس ٹوڈے کی پیش قیاسی میں کہا گیا ہے کہ کانگریس 114 نشستوں کے ساتھ سادہ اکثریت حاصل کر سکتی ہے جبکہ بی جے پی کو 55اور جے ڈی ایس کو 34 حلقوں سے کامیابی مل سکتی ہے جبکہ یدیورپا کی کرناٹک جنتا پارٹی کو 11نشستیں اور دوسروں کو 9نشستوں پر کامیابی مل سکتی ہے ۔ ہندی چینل اے بی پی نیوز نے کانگریس کو 110تا118 نشستیں دی ہیں اور ادعا کیا ہے کہ بی جے پی کو 51تا59 نشستیں مل سکتی ہیں جے ڈی ایس کو 31 سے 37 نشستوں کی اور کے جے بی پی کو 9تا13 نشستوں کی پیش قیاسی کی گئی ہے ۔ ٹائمز ناؤ نے پیش قیاسی کی ہے کہ کانگریس پارٹی شاندار مظاہرہ کرتے ہوئے 132 نشستوں پر کامیابی حاصل کرتے ہوئے اپنے بل بوتے پر اکثریت حاصل کرے گی۔ بی جے پی اور جے ڈی ایس کو فی کس 38 نشستیں مل سکتی ہیں ۔ چینل نے دوسروں کو 15 نشستیں دی ہیں جن میں آزادی اور کرناٹک جنتا پارٹی بھی شامل ہیں ۔ قبل ازیں سی این این۔ آئی بی این نے ماہ اپریل کے دوسرے ہفتے میں سروے کیا تھا جن میں پیش قیاسی کی گئی تھی کہ کانگریس کو 117-129 نشستیں مل سکتی ہیں۔ بی جے پی کو 39-49 اور جنتادل ایس کو 34-44 نشستوں پر کامیابی مل سکتی ہے ۔

predictive power of congress in Karnataka

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں