افغانستان میں ہمیں مستقل ٹھکانوں کی ضرورت نہیں - امریکہ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-05-11

افغانستان میں ہمیں مستقل ٹھکانوں کی ضرورت نہیں - امریکہ

صدر حامد کرزئی کے دعوی میں جن میں یہ بتایاگیا تھا کہ امریکہ افغانستان میں مستقل فوجی اڈہ کے قیام کیلئے کوشاں ہے‘ کو مسترد کرتے ہوئے امریکہ نے بتایاکہ جنگ زدہ میں ملک میں اس کی موجودگی صرف کابل کی دعوت پر ہی ہوگی۔ وائٹ ہاوز کے پریس سکریٹری جے کارنی نے صحافیوں کو بتایاکہ امریکہ افغانستان میں مستقل فوجی ٹھکانوں کیلئے کوشاں نہیں جبکہ 2014ء کے بعد صرف حکومت افغانستان کی دعوت پر ہی امریکی فوج کی موجودگی عمل میں آئے گی۔ جس کا مقصد ملک کی افواج کو تربیت دیتے ہوئے القاعدہ کے بچے کچے گروپس کو نشانہ بنانا ہوگا۔ کل ٹیکساس میں امریکی صدر بارک اوباما کے ہمراہ سفر کے دوران انہوں نے بتایاکہ جیسا کہ چکے ہیں ہمارا یہ خیال ہے کہ باہمی سیکیورٹی سمجھوتہ سے امریکی افواج کی جانب سے افغانستان میں موجود تنصیبات کے استعمال اور وہاں تک رسائی کی یکسوئی ہوگی۔ انہوں نے بتایاکہ ہم افغانستان میں مستقل فوجی ٹھکانوں کے قیام کے خواہاں نہیں۔ ہمارا اس بارے میں موقف بہت ہی واضح رہا ہے۔ کارنی‘ کرزئی کے بیان پر سوالات کا جواب دے رہے تھے جبکہ کرزئی نے ایک دن قبل دعویٰ کیا تھا کہ امریکہ افغانستان میں 9 فوجی اڈوں کے قیام کیلئے کوشاں ہے جبکہ وہ اس کے مخالف ہیں۔

US does not seek permanent military base in Afghanistan

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں