اسرائیل امن مذاکرات جلد شروع کرے - صدر چین - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-05-11

اسرائیل امن مذاکرات جلد شروع کرے - صدر چین

صدر چین شی جنپنگ نے اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نتن یاہو پر زوردیا ہے کہ وہ جس قدر جلد ممکن ہو فلسطینیوں کے ساتھ امن بات چیت دوبارہ شروع کردیں۔ قبل ازیں انہوں نے فلسطینی رہنما محمود عباس کو بھی اس بات پر آمادہ کرنے کی کوشش کی تھی کہ وہ تجدید گفتگو کے جذبے سے کام کریں۔ مسٹر نتین یاہو اور مسٹر عباس سے چینی وزیراعظم کی یہ بات چیت جو اسی ہفتے ہوئی ہے‘ مشرق وسطی میں چین کے سفارتی رول کو مضبوط کرنے کے ان کے ارادے کی عکاسی کرتی ہے۔ تاریخی طورپر اس خطے میں چین کے اثرات کمزور رہے ہیں۔ پیر کے روز چینی وزیراعظم نے فلسطینی رہنما عباس کے سامنے چین کی طرف سے 4رکنی امن تجویز پیش کی۔ چین کی طرف سے یہ کوشش ایسے وقت میں شروع کی گئی ہیں جب امریکہ امن بات چیت دوبارہ شروع کرانے کی تازہ سفارتی کوششوں میں لگا ہوا ہے۔ فلسطین اسرائیحل امن بات چیت 2010 میں اس وقت ناکام ہوگئی جب اسرائیل نے یہودی نوآبادکاری میں توسیع کا سلسلہ نہیں روکا۔ نتن یاہو 2007ء میں سابق وزیراعظم ایہود اولمرٹ کے دورہ کے بعد چین کا دورہ کرنے والے پہلے اعلیٰ اسرائیلی رہنما ہیں۔ انہوں نے کل چینی وزیراعظم سے ملاقات کی۔ انہوں نے کل چینی وزیراعظم سے ملاقات کی۔ ان کا یہ 5روزہ دورہ اس مقصد سے تھا کہ چین کے ساتھ باہمی تجارتی تعلقات کو فروغ دیا جائے۔

China urges Israel to start peace talks

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں