آئی پی ایل - اسپاٹ فکسنگ - سپریم کورٹ کا بیان - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-05-22

آئی پی ایل - اسپاٹ فکسنگ - سپریم کورٹ کا بیان

نئی دہلی۔(پی ٹی آئی) آئی پی ایل میں اسپاٹ فکسنگ اسکینڈل سے نمٹنے میں بی سی سی آئی کے ٹال مٹول‘ تساہل اور پس و پیش پر مبنی انداز فکر پر سپریم کورٹ نے آج سخت برہمی کا اظہار کیا اور قصور وار عناصر کے خلاف مقدمہ درج کرتے ہوئے ’’شریفانہ کھیل‘‘ کی عظمت بحال کرنے کی ہدایت کی۔ جسٹس بی ایس چوہان اور جسٹس دیپک مشرا پر مشتمل ایک بنچ نے آئی پی ایل پر امتناع عائد کرنے سے انکار کردیا۔ تاہم ہندوستانی کرکٹ بورڈ کو ہدایت کی کہ وہ اسپاٹ فکسنگ اسکینڈل سے متاثرہ اس مختصر طرز کے اس کھیل میں پائی جانے والی برائیوں کا خاتمہ کرے۔ آئی پی ایل پر امتناع سے متعلق مفاد عامہ کی ایک درخواست پر ایک سینئر ایڈوکیٹ رنجیت کمار کی مخالفت پر سپریم کورٹ نے سخت گیر لبہ و لہجہ میں کہاکہ ’’ بی سی سی آئی کا ٹال مٹول پر مبنی رویہ سب سے بڑا مسئلہ ہے۔ یہ طریقہ کار ختم کیا جانا چاہئے‘‘۔ بنچ نے کہاکہ ججس بھی کرکٹ دیکھتے ہیں۔ بنچ نے مزید کہاکہ ’’ہم کسی انفرادی کھلاڑی کی بات نہیں کررہے ہیں بلکہ بدعنوانیوں کی بات کررہے ہیں۔ آپ کیا اقدامات کررہے ہیں؟ ان بدعنوانیوں کے خاتمہ کیلئے آپ کو تمام ضروری اقدامات کرنا چاہئے‘‘۔ بی سی سی آئی نے اعتراف کیا کہ چند بدعنوانیاں ہوئی ہیں اس مسئلہ کا جائزہ لینے کیلئے ایک رکن کمیٹی تشکیل دی گئی ہے۔ مستقبل میں اس قسم کے واقعات کے تدارک کیلئے تمام ضروری اقدامات کئے جارہے ہیں۔ سپریم کورٹ بنچ نے کاکہ ’’اس شریفانہ کھیل کو شریفانہ ہی رہنے دیجئے۔ بدعنوانیوں اور اسکامس کے ذریعہ اس کو داغدار نہ کیاجائے۔ مختلف ممالک میں 125سال سے کرکٹ کھیلا جارہا ہے چنانچہ بی سی سی آئی کو چاہئے کہ کھیل کو برقرار رکھنے کیلئے اقدامات کرے‘‘۔

ممبئی۔(پی ٹی آئی) بالی ووڈ اداکار روندو ردنھاوا ولد آنجہانی ریسلر۔ایکٹر داراسنگھ کو آج آئی پی ایل اسپاٹ فکسنگ اسکینڈل کے سلسلہ میں گرفتار کیاگیا۔ ممبئی کرائم برانچ کے ایک عہدیدار نے زیادہ تفصیلات بتائے بغیر کہا ’’وندو سے پوچھ تاچھ کی گئی کیونکہ 2 سٹے بازوں سے ربط میں پائے گئے اور پھر آج انہیں گرفتار کرلیا گیا‘‘۔ 49سالہ وندوجو ریالٹی ٹی وی شو ’’بگ باس‘‘ سیزن 3کے ونر ہیں کئی مواقعوں پر آئی پی ایل میچز کا مشاہدہ کرتے اور مابعد میچ پارٹیوں میں شرکت کرتے دیکھے گئے ہیں۔

Spot-fixing: Supreme Court says can't ban IPL, directs BCCI to take strict action

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں