اسپاٹ فکسنگ اسکینڈل - کولکاتا میں پروڈیوسر گرفتار - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-05-24

اسپاٹ فکسنگ اسکینڈل - کولکاتا میں پروڈیوسر گرفتار

پورے ملک میں پچھلے اسپاٹ فکسنگ اسکنڈل کے دوران پولیس نے کل رات مانک تلہ علاقہ میں کرکٹ میں 10لوگوں کو گرفتار کرلیا ہے جن میں 2سٹہ باز بھی شامل ہیں۔ ڈپٹی کمشنر سنتوش پانڈے نے آج کہا ہے کہ ٹالی گنج فلمی صنعت کے پروڈیوسر اجیت سریکھا گرفتار ہونے والے گروہ کے ممبران میں سے ایک ہیں۔ انہوں نے بتایاکہ جاسوسی کے محکمہ اور خصوصی ٹاسک فورس کے عملہ میں کل ایک اپارٹمنٹ میں چھاپہ کے دوران یہ گرفتاریاں کیں اور 3لاکھ روپئے، 8موبائل فون اور ایک لیپ ٹاپ برآمد کیا ہے جس میں سٹہ بازی کا سافٹ وئر بھی ڈالا ہوا تھا۔ یہ کامیابی اس وقت ملی جب پولیس نے کئی روز قبل اسپاٹ فکسنگ کی اطلاع ملنے کے بعد جانے مانے سٹہ بازوں کے ٹیلی فون ٹیپ کرنے شروع کردئیے اس گھپلہ میں کئی آئی پی ایل کھلاڑی ملوث ہیں۔ پولیس افسران نے کہا پولیس نے ان کی سرگرمیوں کے بارے میں ٹھوس اطلاعات ملنے کے بعد کارروائی شروع کی۔ ابتدائی تفتیش کے مطابق انہوں نے آئی پی ایل کے جاری ٹورنمنٹ کے دوران ممبئی انڈین اور چینئی سوپر کنگس کے درمیان ایک میچ کے دوران سٹہ لگایا تھا۔ اس بات کی جانچ کی جارہی ہے کہ کیا وہ ایڈن گارڈن میں کھیلے جانے والے سیمی فائنل میچ پر سٹہ لگانے کا منصوبہ بنارہے تھے۔ مسٹر پانڈے نے کہاکہ سریکھا گھوڑ دوڑ پر سٹہ لگانے کی عادت رہی ہے۔

IPL spot-fixing: Nine bookies arrested in Kolkata

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں