ایران میں زلزلہ - 20 زخمی - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-05-12

ایران میں زلزلہ - 20 زخمی

ایران کے جنوبی علاقہ میں 6.2 شدت کے زلزلہ سے ایک شخص ہلاک اور تقریباً20افراد زخمی ہوگئے۔ اس کے علاوہ املاک کو بھی کافی نقصان پہنچا۔ امریکی جیو لوجیکل سروے کے مطابق زلزلہ کا مبدا مناب شہر سے 85کیلو میٹر جنوب مشرق میں تھا۔ دریں اثناء ایران زلوں کے دوران بچاؤ کاری آپریشنس میں نمایاں کردار کرنے والے محمود مفظر نے بھی 20افراد کے زخمی ہونے کی توثیق کی۔ سرکاری ٹیلی ویژن کی رپورٹ کے مطابق 6مواضعات کو شدید نقصان پہنچا ہے۔ قبل ازیں ہرمزگان کے گورنر ابراہیم عزیزی نے ٹیلیویژن نیٹ ورک کو بتایاکہ زخمی ہونے والوں میں صرف ایک کی حالت تشویشناک ہے اور اُسے ہاسپٹل میں انتہائی نگہداشت والے کمرے میں رکھا گیا ہے۔ دوسری طرف میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ جو دور دراز کے علاقے زلزلے سے متاثر ہوئے ہیں وہاں ٹیلی فون رابطہ منقطع ہوچکا ہے۔ ایران کے محکمہ ارضیات کے متعدد مراکز پر زلزلے کے بعد بھی 4.1 اور 5.2 شدت کے ہلکے جھٹکے محسوس کئے گئے۔ دسمبر 2003ء میں بام کے جنوبی شہر میں زلزلے کا زبردست جھٹکا محسوس کیا گیا تھا۔ اس میں 26271 افراد ہلاک ہوگئے جو کہ آبادی کا تقریباً ایک چوتھائی ہے جبکہ شہر کامٹی سے تعمیر شدہ قدیم قلعہ تباہ ہوگیا تھا۔

At least 1 dead, 20 injured by 6.2-magnitude earthquake in Iran

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں