ایرانی مقدس شہر مشہد سے حیدرآباد دکن کے لیے آسمان ایرلائن کی راست پرواز - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-05-12

ایرانی مقدس شہر مشہد سے حیدرآباد دکن کے لیے آسمان ایرلائن کی راست پرواز

حیدرآباد اور ایران کے مقدس شہر مشہد کے درمیان امکان ہے کہ 30 جون سے راست پروزایں چلائی جائیں گی۔ ایران کے قونصل جنرل نے یہاں یہ بات بتائی۔ ایران کی خانگی ایرلائن، آسمان ایرلائنس ہفتہ میں دو مرتبہ دونوں شہروں کے درمیان پروازیں چلائے گی۔ قونصل جنرل ایران متعینہ حیدرآباد حسین نوریان نے کل رات صحافیوں کو بتایاکہ پروازیں شروع ہونے کے بعد مشہد، ایران کا دوسرا شہر ہوجائے گا جو ہندوستان سے راست فضائی ارتباط کا حامل ہوگا۔ سردست دہلی اور تہران کے درمیان ہفتہ میں 4، جب کہ ممبئی اور تہران کے درمیان ہفتہ میں 2پروازیں چلائی جارہی ہیں۔ ایران کی ایک اور خانگی ایرلائن ماہان ایر، دہلی اور تہران کے درمیان روزانہ ایک پرواز چلانے کیلئے تیار ہے۔ قونصل جنرل ایران نے بتایاکہ حیدرآباداور مشہد کے درمیان راست پرواز کے نتیجہ میں شہر مقدس کی زیارت کو روانہ ہونے والے شیعہ مسلمانوں کی بڑی تعداد کو سہولت حاصل ہوگی۔ ان زائرین کو مشہد پہنچنے کیلئے کئی پروازیں تبدیل کرنی پڑتی ہیں۔ مشہد، صوبہ خراسان کا دارالحکومت ہے اور روضہ امام علی رضا کیلئے مشہور ہے۔ حسن نوریان نے مزید بتایاکہ سال 2009 میں دونوں ممالک نے حیدرآباد اور مشہد کے درمیان راست پروازیں چلانے سے اتفاق کیا تھا۔ ان پروازوں کے آغاز کے بعد حیدرآباد، جنوبی ہند کا پہلا شہر ہوگا جو ایران سے فضائی ارتباط رکھے گا۔ حیدرآباد میں شیعہ مسلمانوں کی قابل لحاظ آبادی ہے۔ دونوں شہروں کے درمیان فضائی ارتباط سے دونوں ممالک کے درمیان تجارتی سرگرمیوں کو فروغ حاصل ہوگا اور امکان ہے کہ ہندوستان آنے والے ایرانی سیاحوں کی تعداد میں بھی اضافہ ہوگا۔ ہرسال ہندوستان سے تقریباً 50ہزار سیاح ہرسال ہندوستان آتے ہیں تاہم ان میں سے چند ہی جنوبی ہند کا دورہ کرتے ہیں، کیونکہ ٹور آپریٹرس انہیں زیادہ تر دہلی، آگرہ اور جئے پور جیسے شہریوں کی ہی سیاحت کراتے ہیں۔

Aseman Airlines to operate a direct flight between Hyderabad and Mashhad

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں