شہریوں کو دھمکیاں دینے کے خلاف امریکہ کا شام کو انتباہ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-05-12

شہریوں کو دھمکیاں دینے کے خلاف امریکہ کا شام کو انتباہ

شام میں شہری آبادی کو لاحق خطرات پرتشویش کا اظہار کرتے ہوئے امریکہ نے آج بشارالاسد حکومت کو مماثل اقدامات کے خلاف انتباہ دیتے ہوئے بتایاکہ بین الاقوامی برادری اسے ذمہ دار قرار دے گی۔ محکمہ خارجہ کے ترجمان جن ساکھی نے بتایاکہ ہمیں موصولہ اطلاعات پر شدید تشویش ہے جن میں یہ بتایا گیا ہے کہ بشارالاسد حکومت قصائر میں ورقیہ گراتے ہوئے تمام شہریوں کو ہدایت دے رہی ہے کہ وہ یا تو تخلیہ کریں یا پھر دوسری صورت میں ان کے ساتھ جنگجؤں جیسا سلوک کیا جائے گا۔ انہوں نے بتایاکہ ہم بے قصور شہریوں پر کسی بھی قسم کی گولا باری یا مماثل دھمکیوں کی پر زور مذمت کرتے ہیں۔ ان حالات میں شہری آبادی کو تخلیہ کا حکم بشارالاسد حکومت کی اس وقت جاری بہیمانہ رویہ کا تازہ ترین مظاہرہ ہے۔ انہوں نے بتایاکہ حکومت کے مظالم اور قتل عام کی خوفناک اطلاعات ہنوز سامنے آرہی ہیں۔ اسد حکومت اور اس کے تمام حامی جو شامی عوام کے خلاف جرائم کاارتکاب کررہے ہیں انہیںیہ جان لینا چاہئے کہ ساری دنیا دیکھ رہی ہے کہ اور ان کی شناخت کرتے ہوئے انہیں جوابدہ بنایا جائے گا۔ شامی عوام جواب دہی سوالات پر توجہ کررہے ہیں۔ ایسے میں امریکہ، خلاف ورزیوں کو دستاویزی شکل دینے بین الاقوامی برداری اور شامی عوام کی تائید کیلئے بدستور سرگرم رہے گا۔

--

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں