انجینرنگ میڈیکل اگریکلچر کامن انٹرنس ٹسٹ کا پرامن انعقاد - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-05-11

انجینرنگ میڈیکل اگریکلچر کامن انٹرنس ٹسٹ کا پرامن انعقاد

انجینئرنگ اور میڈیکل کالجوں میں داخلوں کیلئے انجینئرنگ‘ اگریکلچر اینڈ میڈیکل انٹرنس ٹسٹ (ایمسٹ) کا آج ریاست بھر میں سخت سکیورٹی انتظامات کے بیچ انعقاد عمل میں آیا۔ ریاست کے طول و عرض میں قائم کردہ 735 مراکز پر امتحان میں شرکت کرنے کیلئے 3,96,143 طلبہ نے درخواست داخل کی تھی۔ انجینئرنگ کے 2,91,078 طلبہ نے امتحان تحریر کیا۔ میڈیسن کے شعبہ میں 1,05,065 طلبہ نے اپنا رجسٹریشن کرایا تھا۔ صبح میں انجینئرنگ کا جبکہ دوپہر میں میڈیسن کا انٹرنس ٹسٹ منعقد ہوا۔ میڈیسن کے ذریعہ بعض طلبہ اگریکلچر میں داخلہ لیتے ہیں۔ شہر حیدرآباد میں کئی امتحانی مراکز پر چند منٹ تاخیر سے پہنچنے والے طلبہ کو امتحان ہال میں داخل ہونے کی اجازت نہیں دی گئی۔ کنوینر ایمسٹ این وی رامنا راؤ نے بتایاکہ ہم نے پہلے ہی اعلان کردیا تھا کہ ایک منٹ کی تاخیر کی بھی اجازت نہیں ہوگی اور ایسا کرنے والے طلبہ کو امتحان گاہ میں داخلہ نہیں دیا جائے گا۔ ہزاروں طلبہ اپنے اپنے امتحانی مرکز پر وقت سے ایک یا دو گھنٹے قبل ہی پہنچ گئے تاہم بعض طلبہ بدقسمت رہے جو مختلف وجوہات کی بناء پر بروقت امتحانی مرکز کو نہیں پہنچ سکے۔ ان وجوہات میں سب بڑی وجہہ شہر کے مختلف مصروف ترین مقامات جیسے کوکٹ پلی‘ پنجہ گٹہ‘ ملک پیٹ اور ایل بی نگر پر ٹریفک جام ہوجانا ہے۔ صرف حیدرآباد میں 80ہزار طلبہ نے یہ امتحان تحریر کیا۔ آرٹی سی طلبہ کی سہولت کیلئے خصوصی بسیں چلائیں۔

--

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں