وزارت عظمیٰ کے لیے نواز شریف کی باقاعدہ نامزدگی - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-05-28

وزارت عظمیٰ کے لیے نواز شریف کی باقاعدہ نامزدگی

پاکستان مسلم لیگ(ن) نے پارٹی چیف نواز شریف کو عہدہ وزیراعظم کیلئے باقاعدہ طورپر نامزد کیا جبکہ 342 رکنی نیشنل اسمبلی میں اسے معمولی اکثریت حاصل ہے۔ قومی اسمبلی کے پہلے اجلاس سے قبل پی ایم ایل (ن) پارلیمانی کمیٹی کی جانب سے نواز شریف کی قطعی نامزدگی کو منظوری دی جائے گی۔ 11مئی کو منعقدہ عام انتخابات میں پی ایم ایل (این) واحد سب سے بڑی جماعت کی حیثیت سے ابھری تھی اور اب حکومت سازی کیلئے تیار ہے۔ پارٹی کو پارلیمنٹ کے ایوان زیریں(نیشنل اسمبلی) میں راست طورپر منتخب 272 میں سے 126 نشستیں حاصل ہوئیں۔ 18آزاد امیدوار بھی حال ہی میں پی ایم ایل(ن) میں شریک ہوگئے۔ اس طرح اسے 342رکنی ایوان میں 181نشستیں حاصل ہوجائیں گی جبکہ اکثریت کیلئے 171 نشستیں ضروری ہوتی ہیں۔ وزیراعظم کا انتخاب نیشنل اسمبلی میں 5جون کو ہوگا۔ نومنتخب قانون ساز پہلے ہی دن حلف لیں گے جس کے بعد اسپیکر اور لیڈر آف دی ہاوز یا وزیراعظم کا انتخاب ہوگا۔ دریں اثناء پی ایم ایل (ن) میں کلیدی قلمدانوں کی تقسیم سے متعلق سرگرمیوں میں اضافہ ہوگیا ہے۔ کلیدی قلمدانوں میں وزارت خارجہ، فینانس، وزارت داخلہ، ڈیفنس اور توانائی ہے۔ ذرائع نے بتایاکہ ابتدائی مرحل میں نواز شریف وزارت خارجہ کا قلمدان اپنے ہی پاس رکھیں گے اور شاہد وزارت دفاع بھی ان کے زیر کنٹرول رہے گا۔

PML-N formally nominates Nawaz Sharif for PM's office

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں