دہشت گردانہ حملوں کی اسلام اجازت نہیں دیتا - ڈیوڈ کیمرون - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-05-24

دہشت گردانہ حملوں کی اسلام اجازت نہیں دیتا - ڈیوڈ کیمرون

لندن میں 2مشتبہ دہشت پسندوں کی جانب سے ایک سپاہی کو برسر عام موت کے گھاٹ اتارنے کی برطانوی پولیس تحقیقات کررہی ہے۔ اس سلسلے میں مختلف مقامات پر دھاوے کئے گئے۔ اس دوران وزیراعظم برطانیہ ڈیوڈ کیمرون نے اپنا دورہ پیرس مختصر کردیا۔ انہوں نے اس دہشت گرد حملے کو انتہائی حیرتناک اور سب کیلئے مایوس کن قرار دیا۔ انہوں نے کہاکہ یہ برطانیہ پر حملہ تھا اور ساتھ ہی ساتھ اسلام سے دغا بازی کے بھی مترادف ہے۔ انہوں نے کہاکہ اسلام اس طرح کی تخریبی کاروائیوں کو جائز قرار نہیں دیتا۔ 10ڈاوننگ اسٹریٹ کے باہر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ہر طرح کی انتہا پسندی اور دہشت گردی سے سختی سے نمٹا جائے گا۔ قبل ازیں کیمرون نے اعلی سطحی کوبرا کرائسس گروپ کا ہنگامی اجلاس منعقد کیا تھا۔ واضح رہے کہ 2انتہا پسندوں نے کل جنوب مشرقی لندن میں وول وچ کے مقام پر جہادی نعرے لگاتے ہوئے ایک سپاہی کو ہلاک کردیا تھا۔ فارنسک ماہرین نے بھی ہلاکت کے مقام کا معائنہ کیا۔ میٹروپولٹین پولیس ترجمان نے سینئر عہدیداروں کے اس مقام کے دورہ کی توثیق کی۔

Woolwich attack: Reaction to soldier murder - David Cameron : This is a truly barbaric act that has no basis in Islam

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں