ملک ماؤ نوازوں کے چیلنج کے سامنے کبھی نہیں جھکے گا - وزیراعظم ہند - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-05-27

ملک ماؤ نوازوں کے چیلنج کے سامنے کبھی نہیں جھکے گا - وزیراعظم ہند

ماؤ نواز انتہا پسندوں کے حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے وزیراعظم ڈاکٹر منموہن سنگھ نے آج کہاکہ ماؤ ازم ہندوستانی جمہوریت کیلئے شدید خطرہ بن گیا ہے، اس کے مقابلہ کیلئے متحدہ کوششوں کی ضرورت ہے۔ مرکز، نکسلائٹس سے متاثرہ ریاستوں کو سکیورٹی فورس مل جل کر اس خطرہ سے نمٹنے کی تیاری میں ہیں۔ نکسلائٹس حملہ میں زخمی کانگریس کارکنوں سے رام کرشنا، کئیر ہاسپٹل میں ملاقات کرتے ہوئے وزیراعظم نے ان خیالات کا اظہار کیا۔ انہوں نے چھتیس گڑھ حکومت سے ہر ممکن تعاون کا تیقن دیا اور کہاکہ ماؤ نواز انتہا پسندوں کے خلاف لڑائی کیلئے عوام کو سیاسی وفاداری سے بالاتر ہوکر کام کرناہوگا۔ صدر کانگریس سونیا گاندھی نے کانگریس بھون پہنچ کر مہلوکین کو خراج عقیدت پیش کیا اور مقتول کانگریس نند کمار پٹیل کے افراد خاندان سے ملاقات کی۔ نکسلائٹس حملہ کے بعد صورتحال سے نمٹنے کیلئے وزیراعظم منموہن سنگھ نے رائے پور میں گورنر ہاوز پر ایک جائزہ اجلاس طلب کیا، جس میں سونیا گاندھی کے علاوہ گورنر شیکھر دت، چیف منسٹر چھتیس گڑھ رمن سنگھ اور مرکزی مملکتی وزیر داخلہ آر پی این سنگھ نے شرکت کی۔ آ رپی این سنگھ نے بتایاکہ تحقیقات کے بعدحملہ آوروں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ چھتیس گڑھ کانگریس کے مغویہ صدر نند کمار پٹیل ان کے لڑکے اور دیگر 8افراد کی گولیوں سے چھلنی نشعیں بستر میں آج برآمد ہوئیں۔ اس سے ایک دن قبل ماؤسٹوں نے ڈھٹائی کے ساتھ کانگریسی قافلہ کو حملہ کا نشانہ بنایا تھا جس پر برہمی کی لہر دوڑ گئی جبکہ قائدین نے اسے جمہوریت پر حملہ قراردیا۔ پٹیل، ان کے لڑکے دنیش اور دیگر افراد جن میں بیشتر سکیورٹی ملازمین شامل ہیں کی نعشتیں بستر ڈویژن کی وددی جرم سے بازیافت ہوئیں۔ اس کے ساتھ ہی ہفتہ کے حملہ میں مہلوکین کی تعداد 30تک پہنچ گئی ہے۔ چھتیس گڑھ جہاں انتحابات منعقد ہونے والے ہیں وہا ں کے اس واقعہ سے تشویش کے شکار سرکردہ قائدین بشمول وزیراعظم منموہن سنگھ، کانگریس کی سربراہ سونیا گاندھی اور پارٹی کے نائب راہول گاندھی نے ریاست کا دورہ کیا۔ وزیراعظم منموہن سنگھ نے اس بات پر زور دیا کہ ملک نکسل ازم کے آگے سر تسلیم ختم نہیں کرے گا۔ منموہن سنگھ یہاں کانگریس بھون میں پارٹی کارکنوں کو مخاطب کررہے تھے۔ انہوں نے بتایاکہ ہم مستعدی کے ساتھ جرم کے مرتکبین کا پیچھا کریں گے اور وہ قوم کو یقین دلاسکتے ہیں کہ حکومت ان لوگوں کو انصاف کے چوکھٹے پر لاکھڑا کرنے کے عہد کی پابند ہے۔ انہوں نے بتایاکہ ہمارے قائدین نے اپنی زندگیوں کی قربانیاں دی تھیں تاہم قوم نکسل ازم کے آگے سر تسلیم خم نہیں کرے گی۔ سونیا گاندھی نے ہاسپٹل میں زخمیوں کی عیادت کے بعد قائدین کے حوصلہ و بہادری کی ستائش کی۔ انہوں نے جانی نقصانات پر رنج وغم کا اظہار کرتے ہوئے بتایاکہ ماؤسٹوں نے بزدلانہ کارروائی کی ہے۔ سونیا گاندھی نے بتایاکہ حملہ دراصل کانگریس یا اس کے قائدین پر نہیں بلکہ جمہوری اقدار پر ہوا ہے۔

Will not bow down before Naxalism: PM Manmohan Singh

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں