ذرائع ابلاغ میں خود احتسابی کی ضرورت - مرکزی وزیر اطلاعات - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-05-27

ذرائع ابلاغ میں خود احتسابی کی ضرورت - مرکزی وزیر اطلاعات

مرکزی وزیر اطلاعات و نشریات منیش تیواری نے ذرائع ابلاغ کی تنظیموں میں خود احتسابی کا ایک مستحکم نظام قائم کرنے کی ضرورت پر زوردیا۔ وہ پریس کلب ممبئی میں کل شام ریڈانک ایوارڈس فنکشن سے خطاب کررہے تھے۔ انہوں نے کہاکہ ذرائع ابلاغ میں پیش کئے جانے والے مواد کا ذرائع ابلاغ کی جانب سے خود جائزہ لینے کا ایک نظام اشاعت سے قبل قائم کرنا ضروری ہے۔ تاہم یہ خود احتسابی نظام عدالتی دائرہ کار سے باہر ہوگا۔ انہوں نے کہاکہ خود احتسابی نظام میں تمام ذرائع ابلاغ کو شامل کیا جانا چاہئے اور یہ اتنا مستحکم ہونا چاہئے کہ عدلیہ کو دخل اندازی کی ضرورت ہی پیش نہ آئے۔ منیش تیواری نے کہاکہ ذرائع ابلاغ کے فروغ کی کافی گنجائش موجود ہے۔ نقطہ نظر تبدیل بھی ہوسکتا ہے۔ خود احتسابی نظام کو تغیر پذیر ٹکنالوجیوں اور عالمگیر سطح پر تبدیلیوں کے تقاضوں کی تکمیل کرنا چاہئے۔ انہوں نے کہاکہ مسلسل خود احتسابی کی ضرورت ہے اور اس کیلئے ذرائع ابلاغ کو اپنے قواعد و ضوابط کا تعین خود کرنا چاہئے۔ انہوں نے کہاکہ مائیکرو بلاگرس، ٹوئٹر او فیس بک صارفین کی شکل میں 8کروڑ س یزائد نشریہ کار موجود ہیں۔ اس لئے ذرائع ابلاغ کی دوبارہ ساخت اور انہیں موثر بنانا ضروری ہے۔ منیش تیواری نے کہاکہ ہندوستانی ذرائع ابلاغ کی تنظیموں کو مالیاتی مثالی اداروں کو جائزہ لینا چاہئے۔ انہوں نے کہاکہ پیڈ نیوز، خانگی معاہدوں ، ٹی آر پی کے دباؤ اور سنسنی خیزی جیسے عناصر کو کچلنا ضروری ہے۔ کہنہ مشق صحافی این رام نے مباحثہ کمیٹی میں شرکت کرتے ہوئے کہاکہ عام طورپر واجبی تحدیدات غیر ضروری ہوجاتی ہیں اور تحقیر عدلیہ کے مقدمات بے خوف صحافیوں کیلئے ایک سنگین چیلنج بن جاتے ہیں۔ گورنر مہاراشٹرا اے شنکر نارائن نے ریڈ انک کارنامہ حیات ایوارڈس نامور صحافیوں کلدیپ نےئر اور این رام کو پیش کئے۔ کلدیپ نےئر نے یہ ایوارڈ ان کی بیوی بھارتی نےئر کے ہاتھوں حاصل کیا۔ دیگر 19صحافیوں کو بھی جن کا تعلق مختلف شہروں اور صحافت کے مختلف زمروں سے تھا، جرنلزم میں مہارت کیلئے ریڈ انک ایوارڈس پیش کئے گئے۔ ایوارڈ یافتگان کا انتخاب ایک جیوری کی جانب سے کیا گیا تھا جس کے ارکان میں خبروں، ذرائع ابلاغ، فلموں اور اشتہارات کے زمروں کے ماہرین شامل کئے گئے تھے۔ اسپورٹس کے زمرے میں انڈین ایکسپریس کی آدتیہ اےئر نے ایوارڈ حاصل کیا۔

Self-regulation important for media: I&B minister Manish Tewari

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں