امریکی ایمگریشن بل - ہندوستانی آئی ٹی کمپنیوں کو نقصان کا اندیشہ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-05-09

امریکی ایمگریشن بل - ہندوستانی آئی ٹی کمپنیوں کو نقصان کا اندیشہ

8امریکی سنیٹرس کے دوطرفہ گروپ نے اپنے جامع ایمگریشن اصلاحات بل میں 8سخت دفعات پیش کئے ہیں، جو اگر کانگریس کی جانب سے منظور ہوجائلے تو بڑی ہندوستانی آئی ٹی کمپنیوں کے مفادات کیلئے نقصان دہ ثابت ہوسکتا ہے۔ "آٹھ کی گینگ" سے معروف ان سنیٹرس نے اپنی تجاویز اس بل میں پیش کئے ہیں۔ جو صدرکی جانب سے قانون کے طورپر دستخط کردیاجائے تو انڈین آئی ٹی کمپنیوں اور پروفیشنلس کے مفادات کو متاثر کرسکتا ہے۔ ہندوستان کی سفیر برائے امریکہ نروپما راؤ پہلے ہی مجوزہ ایمگریشن اصلاحات کے بارے میں انڈین کمپنیز کی تشویش کاایک سرکردہ امریکی سنیٹر کے ساتھ اپنی میٹنگ میں اظہار کرچکی ہیں۔ ہندوستانی ایمبسی کے ترجمان یم سریدھرن نے 24اپریل کو ایک بیان میں کہا تھا کہ ہندوستان اور امریکہ کے درمیان تیزی سے بڑھتے تجارتی اور معاشی تعلقات کو اجاگر کرتے ہوئے نروپما راؤ نے سنیٹر رابرٹ میننڈیز کی نہایت ہنر مند افراد کے ایمگریشن کیلئے حمایت پر اظہار تشکر کیا، جو امریکہ میں ہندوستانی کاروبار کیلئے نمایاں دلچسپی کا مسئلہ ہے۔

US Immigration bill to harm Indian IT companies

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں