فلسطینیوں کے ساتھ ناروا سلوک - برطانوی ماہر طبیعات کا احتجاج - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-05-09

فلسطینیوں کے ساتھ ناروا سلوک - برطانوی ماہر طبیعات کا احتجاج

برطانیہ کے ماہر طبعیات اسٹیفن ہاکنگ نے صدر اسرائیل شمعون پیرس کی جانب سے آئندہ ماہ یروشلم میں منعقد کی جانے والی کانفرنس کے بائیکاٹ کا اعلان کیا ہے۔ انہوں نے فلسطینی عوام کے ساتھ اسرائیل کے روا رکھے گئے سلوک کے خلاف بطور احتجاج یہ قدم اٹھایا۔ 71 سالہ ہاکنگ نے اس کانفرنس میں شرکت کا دعوت نامہ قبول کرلیا تھا جس میں ہزاروں شرکاء شمعون پیرس کی 90ویں سالگرہ کا جشن بھی منانے والے ہیں۔ ہاکننگ نے ایک بیان میں کہاکہ فلسطین کے عوام کے ساتھ روا رکھے گئے سلوک کو دیکھتے ہوئے انہوں نے خود آزادانہ طورپر یہ فیصلہ کیا ہے۔ 4ہفتے قبل دعوت نامہ قبول کرنے کے ساتھ ہی ہاکنگ پر برطانیہ اور بیرون ممالک سے پیامات کا لامتناہی سلسلہ شروع ہوگیا جس میں ان کے حامیوں نے اس کانفرنس کے بائیکاٹ پر زور دیاتھا۔ کانفرنس کے صدرنشین اسرائیل میمون نے پروفیسر ہاکنگ کے اس فیصلہ پر شدید نکتہ چینی کی۔ انہوں نے کہاکہ کانفرنس میں شرکت کرتے ہوئے وہ اپنا نقطہ نظر پیش کرسکتے تھے لیکن انہوں نے یہ موقع گنوادیا۔

Physicist Stephen Hawking won't attend Israeli conference, cites boycott of Israeli academics

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں