سچر کمیٹی سفارشات پر عمل آوری - مساوی مواقع کمیشن کا عنقریب قیام - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-05-28

سچر کمیٹی سفارشات پر عمل آوری - مساوی مواقع کمیشن کا عنقریب قیام

مملکتی وزیر اقلیتی امور کے رحمن خان نے آج کہاکہ یوپی اے حکومت نے سچر سفارشات کو نہایت سنجیدگی کے ساتھ نافذ کیا اور اب بہت جلد مساوی مواقع کمیشن قائم کیا جائے گا۔ لکھنؤ میں نامہ نگاروں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ سچر سفارشات پر عمل آوری میں کوئی کسر نہیں چھوڑی گئی۔ یہ الزام دراصل بے بنیاد ہے کہ حکومت ان سفارشات کو نافذ کرنے میں غفلت برت رہی ہے۔ حقیقت یہ ہے کہ اقلیتی غلبہ والے 72اضلاع کے منجملہ 69 اضلاع میں 66سفارشات نافذ کئے گئے۔ اب صرف ڈائبر سٹی انڈیکس مساوی مواقع کمیشن اور قومی ڈیٹا بینک کا قیام باقی ہے۔ پارلیمنٹ کے مانسون اجلاس میں مرکزی حکومت وقف ترمیمی بل پیش کرے گی۔ وقف املاک پرناجائز قبضہ جات کو ہٹانے کیلئے علیحدہ بل پیش کیا جائے گا۔ انہوں نے یہ الزام عائد کیا کہ اترپردیش میں گذشتہ 6 سال سے اقلیتی ویلفیر کارپوریشن کاکرد نہیں ہے۔ اس کی وجہہ سے ریاستی حکومت کو مرکز کی جانب سے فنڈ حاصل نہیں ہوسکا۔ وزیراعظم کے 15نکاتی پروگرام کے تحت اترپردیش کو مرکز کی جانب سے 15پالی ٹکنکس کالجس کی منظوری دی گئی جو ابھی نامکمل ہے۔ یوپی اے حکومت نے رقمی مصارف کا سرٹیفکٹ ابھی تک پیش نہیں کیا۔ اس کی وجہہ سے اقلیتوں سے متعلق اسکیمات کی راہ میں رکاوٹ پیدا ہوگئی ہے۔ کے رحمن خان نے مزید بتایاکہ وہ چیف منسٹر اترپردیش اکھلیش یادو سے ملاقات کریں گے اور اقلیتی محکمہ کی کارکردگی کا جائزہ لیں گے۔

UPA govt honestly implemented Sachar panel recommendations will soon constitute equal opportunities commission.

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں