Israel to help India diversify fruit, vegetable crops
اسرائیل ہندوستان کو ٹکنالوجی اور دیگر جانکاری کا پیشکش کرے گا تاکہ اس کے پھلوں اور ترکاریوں کی فصلوں کوتبدیل کرسکے اوران میں اضافہ کرسکے۔ سینئر اسرائیلی عہدیدار نے یہ بات کہی۔ نئی دہلی آئندہ 3برسوں میں 10ریاستوں میں 28 برتری کے مراکز قائم کرنے میں بھی مدد حاصل کرے گا۔ ہم ٹکنالوجی اور جانکاری فراہم کررہے ہیں۔ ہماری توجہ ٹرینرس کو تربیت دینے پر مرکوز ہے۔ اسرائیل کی ایجنسی برائے انٹرنیشنل ڈیولپمنٹ کارپوریشن کے میشو کے سربراہ ڈینیل کارمون نے آئی اے این ایس سے یہ بات کہی۔ کارمون نے کہاکہ اسرائیل 10ریاستوں میں28برتری مراکز قائم کرنے میں مدد کرے گا۔ جن میں سے 8امکان ہے کہ 2013ء کے اختتام تک کارکرد ہوجائیں گے۔ ہر ایک مرکز مخصوص پھل او ترکاری کی فصلوں پر توجہ مرکز کرے گا۔ اسرائیل محدود آبی وسائل اور ایک مشکل ماحول کے باوجود زرعی ٹکنالوجیز میں ایک عالمی قائد ہے۔ اس ملک میں فی ایکڑ بیشتر زرعی پیداوار دنیا میں سب سے زیادہ ہوتی ہے۔ کارمون نے کہاکہ ہندوستان میں جنیرک اسرائیلی ٹکنالوجیز اور اگریکلچرل تکنیکس کی مدد سے پھلوں اور ترکاریوں کی پیداوار میں کئی گنا اضافہ ہوسکتا ہے۔ 
 
 




 
 
 
 
 
 
 
 
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں