جنرل اسمبلی میں شام سے متعلق امریکی قرارداد منظور - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-05-17

جنرل اسمبلی میں شام سے متعلق امریکی قرارداد منظور

جنرل اسمبلی اقوام متحدہ میں ہندوستان نے شام کے تعلق سے عرب ممالک اور امریکہ کی تائید کی حامل قرار داد پر رائے دہی سے احتراز کیا۔ مذکورہ قرار داد میں شام، میں اقتدار کی سیاسی منتقلی کی ضرورت پر زوردیا گیا۔ یہ قرارداد کل 107 ووٹوں سے منظور کرلی گئی۔ ہندوستان اور دیگر 57 ممالک نے رائے دہی میں حصہ نہیں لیا۔ (مذکورہ قرارداد پر عمل لازمی نہیں ہے)۔ 12ممالک بشمول روس نے قرارداد کے خلاف ووٹ دیا۔ اگست 2012ء میں ایسی ہی ایک قرار داد پر 133 ووٹس حاصل ہوئے تھے۔ پاکستان نے کل پیش کردہ قرارداد کی تائید میں ووٹ دیا۔ اس طرح اس کے سابقہ موقف میں نمایاں تبدیلی کا اظہار ہوتا تھا۔ قرارداد پر رائے دہی سے گریزکے، ہندوستان کے فیصلہ کی وضاحت کرتے ہوئے سفیر ہند برائے اقوام متحدہ اشوک کمار مکرجی نے جنرل اسمبلی کے ارکان کو خبر دار کیا کہ کسی بھی قسم کی یکطرفہ کارروائی سے بحران حل نہیں ہوگا۔ "ایسی قرار داد سے مسئلہ اور شدت اختیار کرجائے گا ونیز تشدد اور زیادہ عدم استحکام، شام کی سرحدات سے باہر تک پہنچ جائے گا۔ کوئی گروپ، شام کے عوام کا حقیقی نمائندہ ہے یا نہیں ہے اس کا فیصلہ یہ اسمبلی نہیں بلکہ شام کے عوام ہی کرسکتے ہیں۔ اسی لئے اس قراداد کی بعض دفعات کی تشریح اس انداز میں کی جاسکتی ہے کہ یہ دفعات بیک جنبش قلم حکومت کی تبدیلی کا اشارہ دیتے ہیں۔

UN General Assembly approves resolution against Syria

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں