اوپیک ریسرچ ڈپارٹمنٹ - سعودی امیدوار سربراہ منتخب - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-05-09

اوپیک ریسرچ ڈپارٹمنٹ - سعودی امیدوار سربراہ منتخب

تیل برآمد کرنے والے ملکوں کی نمائندہ تنظیم "اوپیک" نے ویانا میں ہونے والے اپنے اجلاس میں سعودی عرب کے امیدوار کو اوپیک ریسرچ ڈپارٹمنٹ کا سربراہ منتخب کیا ہے۔ سعودی عرب کی کمپنی "ارامکو" سے وابستہ عمر عبدالمجید نے ایرانی مندوب کو شکست دے کر تنظیم کے دوسرے اہم عہدے پرکامیابی حاصل کی۔ ریسرچ ڈپارٹمنٹ کا سربراہ اوپیک کے جنرل سکریٹری کے بعد دوسرا اہم عہدہ ہے۔ عمر عبدالمجید، کویتی حسن قبازرد کی جگہ اب اوپیک ریسرچ ڈپارٹمنٹ کی سربراہ کی جگہ لیں گے۔ اوپیک کے ایک مندوب نے موجودہ صورتحال پر تبصرہ کرتے ہوئے کہاکہ اس سے اندازاہ لگایا جاسکتا ہے کہ اوپیک کے جنرل سکریٹری کے انتخابات کے موقع پر سعودی عرب اور ایران کے درمیان کس قدر کشیدگی بڑھ جائے گی۔ اوپیک میں جنرل سکریٹری کا عہدہ سب سے بڑا ہوتا ہے اور اس پر ضمن میں پائے جانے والے اختلافی صورتحال پر تاحال قابو نہیں پایا جاسکا ہے۔ اوپیک جنرل سکریٹری تنظیم کا بین الاقوامی فورم میں نمائندہ ہوتا ہے اور تیل کے پیداوار کے بارے میں انجمن کی پالیسیاں وضع کرتا ہے۔ یہی عہدیدار ویانا میں اوپیک ہیڈ کوارٹر کا ذمہ دار ہوتاہے۔

OPEC appoints Saudi national in top research post

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں