چنئی میں روسی سر کار کی جانب سے تعلیمی نمائش - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-05-17

چنئی میں روسی سر کار کی جانب سے تعلیمی نمائش

18/ اور 19/مئی کو چنئی میں روسی سر کار کی جانب سے تعلیمی نمائش میڈیکل اور انجینئرنگ طلباء کے لئے بیرون میں تعلیم کے مواقع
چنئی
آج اور کل چنئی میں روس کی جانب سے تعلیمی نمائش کا اہتمام کیا جا رہا ہے ۔ میڈیکل اور انجینئرنگ کے امید وار طلباء اس نمائش میں حصہ لے کر روس میں تعلیم کے مواقع تلاش کر سکتے ہیں۔ ٹمل ناڈو میں انجینئرنگ کے تو بے شمار ادارے مو جود ہیں ، مگر میڈیکل اور طب کے ادارے بالکل ہی کم ہیں ۔ اس حال میں سیٹ نہ ملنے کی صورت میں بہت سارے طلباء بیرونی ممالک کا رخ کر تے ہیں ۔ اس اعتبار سے روس جا کر تعلیم حاصل کر نے کے خواہشمند طلباء مذکورہ نمائش میں شرکت کر کے استفادہ کر سکتے ہیں ۔ روس کے منظور شدہ یونیورسٹیوں کے تعلیمی ادارے اس نمائش میں شرکت کر رہے ہیں۔یہاں پر وہاں کے کالجوں کے متعلق تمام تفصیلات نیز فیس وغیرہ کے متعلق تمام معلومات حاصل کر کے،اڈمیشن بھی حاصل کر سکتے ہیں۔ روس کے تعلیمی اداروں میں بزبان روس اور انگریزی، دونوں زبانوں میں تعلیم حاصل کر نے کی سہو لت حاصل ہے ۔ روسی زبان مین تعلیم طب کے لئے سات سال اور بزبان انگریزی چھ سال میں مکمل کر سکتے ہیں ۔ اسی طرح غیر زبان طلباء روسی زبان میں انجینئرنگ کر نے کے لئے پانچ سال اور انگریزی مین صرف چار سال میں کر سکتے ہیں۔ نیز حکومت روس کی جانب سے اسکا لر شب کا بھی اہتمام کیا گیا ہے ۔

مدو رائے میں محکمہ بجلی کے رشوت خور ملازم کو انو کھی سزا گھر گھر جا کر رقم واپس کرنے کیلئے کلکٹر کا حکم
مدورائے
صارفین کی جانب سے لکھے گئے شکایت نا موں کو جمع کر نے کے بعد انکے گھروں کو جا کر، شکایا ت دور کر نے کے لئے رشوت جمع کر دہ ای ۔ بی ملا زم کو ضلعی کلکٹر انسل مشرا نے ایک انو کھی سزا کے طور پر دو بارہ انکے گھروں کو جا کر جمع کردہ رشوت واپس لوٹا نے کا حکم دیا ہے ۔ مدو را ئے کلکٹر آفس میں ہفتہ وار پیر کے دن عوام کے شکا یا ت برائے راست تحریری طور پر حاصل کئے جا تے ہیں ۔ اس کے علاوہ ضلعی کلکٹر کی جانب سے فیس بک پر بھی شکا یا ت درج کر نے کا انتظام کیا گیا ہے ۔ جس کے نتیجہ میں آج کل فیس بک پر بھی بہت سارے شکا یات درج ہو تے ہیں ۔ عجیب وغریب شکا یا ت بھی دیکھنے اور سننے کو مل جاتے ہیں ۔ اسی طرح فیس بک پر ایک شکایت اس طرح درج کی گئی ہے کہ صارفین کی جانب سے بجلی کے متعلق بہت سارے شکا یات بھیجے جا تے ہیں۔ تحریری طور پر بھیجے گئے ان پر چوں کو جمع کر کے ای ۔ بی کا ایک ملازم متعلقہ شکایت کنندہ کو گھروں کو جا کر ، شکا یت دور کر نے کا وعدہ کر کے ہزاروں رو پئے رشوت وصول کر رہا ہے ۔ لہذا اس طرح لو گوں کے گھروں کو جا کر رشوت وصول کر رہے ملازم کی فوری پکڑ اور اس پر سخت کا روائی کی جائے ۔ فیس بک پر اس طرح کی شکا یت کو دیکھ کر کلکٹر نے سخت نو ٹس لیا اور فوری اس ملا زم کو بلا کر چھان بین کی اور حکم دیا کہ ایک ہفتہ کے اندر جتنے لو گوں سے رو پئے جمع کیا ہے، ان تمام لو گوں کے گھروں کو جا کر ، ان سے لئے گئے پو رے رو پئے واپس کئے جائیں ۔ نیز تمام لو گوں تک ا نکے رو پئے جمع کر دینے کے بعدکلکٹر کو اطلاع بھی دے ۔ ورنہ حکم عدولی کی صورت میں محکمہ انسداد رشوت کی جا نب سے سخت کا روائی کی دھمکی دی۔ کلکٹر کے اس اچانک نا قابل وہم و گمان فیصلہ سے ملازم کے اوسان خطا ہو گئے ۔ فوری طور پر اس نے تمام گھروں کو جا کر جمع کردہ رقم واپس کیا ۔ اس تمام کا روائی کی نگرانی کے لئے کلکٹر نے علیحدہ عملہ بھی لگا دیا تھے ۔ اس طرح مذکو رہ ملازم نے تمام صارفین کے گھروں کو دو بارہ جا کر جمع کر دہ رقم واپس لا ٹا یا ۔ تمام لو گوں تک انکے رو پئے واپس کر نے کے بعد دو بارہ کلکٹر کے پا س آیا اور دوسری جگہ دوسرے ضلع میں ٹرانسفر کا مطا لبہ کیا ۔ لیکن کلکٹر انسل مشرا نے تبادلہ کو سرے سے رد کر تے ہو ئے کہا کہ دوسرے ضلع میں جا کر اس طرح کی حرکت نہ کرے ، اسکی کو ئی گا رنٹی نہیں ، اس لئے پہلے سے جہاں ملازم ہے، وہیں نوکری جا ری رکھنے کا حکم دیا۔

Russian education exhibition in Chennai

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں