انا یو نیورسٹی میں انجینئرنگ کے دو لاکھ سے زائد داخلہ فارم فروخت - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-05-17

انا یو نیورسٹی میں انجینئرنگ کے دو لاکھ سے زائد داخلہ فارم فروخت

انجینئرنگ کی جانب طلباء کا رجحان پہلے سے کہیں زیادہ انّا یو نیورسٹی میں انجینئرنگ کے دو لا کھ سے زائد داخلے فارم فروخت

انجینئرنگ کی جانب طلباء کا رجحان پہلے سے کہیں زیادہ، اب دیکھا گیا ہے ۔ داخلہ فارم کی اشاعت سے اب تک انّا یو نیورسٹی میں انجینئرنگ کے دو لا کھ سے زائد داخلے فارم فروخت ہو چکے ہیں ۔ یو نیورسٹی کے افسراں نے کہا کہ سرکاری کوٹہ کے موافق سنگل ونڈو کو نسلنگ کے ذریعہ کم از کم دو لا کھ داخلوں کو ممکن بنا نے کی کوششیں جا ری ہیں ۔ اب تک طلباء سے دو لا کھ سات ہزار تین سواڑتیس2,07,338 داخلہ فارم حاصل کئے ہیں ۔ پہلے ہی دن اٹھاسی ہزار داخلہ فارم فروخت ہو چکے تھے ۔ داخلہ حاصل کر نے کی آخری تاریخ بیس مئی ہے ۔ سر کاری افسران نے اس سلسلہ میں وضاحت کر تے ہو ئے کہا کہ انجنئیرنگ میں داخلہ حاصل کر نے کے لئے گھبرا نے یا پریشان ہو نے کی ضرورت نہیں۔ کیونکہ سر کار کی منظوری کے لئے آٹھ نئے کا لجوں نے درخواست دیا ہے ۔ اگلے تعلیمی سال سے آٹھ نئے انجنئیرنگ کالج کھلنے والے ہیں ۔ نیز موجودہ کالجوں کی ا نتظا میہ نے بھی مزید سیٹوں کی گنجائش کے لئے حکومت سے مطالبہ کیا ہے ۔ انّا یونیورسٹی نے یو نیورسٹی ڈپارٹمنٹ، یو نیورسٹی کا لج ، سر کاری ، نیم سر کاری ایڈیڈ کا لج اور نجی کا لجوں کے مختص کر دہ سیٹوں کے لئے بی ۔ ای اور بی ٹیک سال اوّل کے طلباء سے داخلہ کی گذارش کی ہے ۔ اسی طرح میڈیکل اور ڈینٹل کو رس کے داخلہ فارم کی فروخت کے اعتبار سے اس بات کا ندازہ لگایا گیا ہے کہ ایک ایک سیٹ کے لئے سات سات طلباء داخلہ فارم پر کر چکے ہیں اور داخلہ کے امیدوار ہیں ۔ پیر تک ٹمل ناڈو کے کل میڈیکل اور ڈینٹل کالج کے تین ہزار چھ سو پچّپن 3,655سیٹوں کے لئے چو بیس ہزار 24,000طلباء نے داخلہ فارم حاصل کیا ہے ۔ ٹمل ناڈو شعبہ وٹرنیٹی تعلیم اور وٹڑنیٹی یو نیورسٹی نے بھی اپنے داخلہ فارم جاری کر دئے ہیں ۔ یو نیورسٹی کا لجوں میں صرف چار کو رسوں کے لئے ، پہلے ہی دن مدراس وٹرنیٹی کا لج ویپیری میں ساڑھے چار سو 450دا خلہ فارم فروخت ہو چکے ہیں۔

Over 2 lakh engineering forms sold, Anna varsity says seats available

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں