امریکی جنگ کی حمایت پر نظرثانی کی جائے - نواز شریف - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-05-06

امریکی جنگ کی حمایت پر نظرثانی کی جائے - نواز شریف

نواز شریف جو پاکتسان میں الیکشن کی ریس میں سب سے آگے چل رہے تھے ، کہا ہے کہ ملک کو دہشت گردوں کے خلاف امریکی جنگ کی حمایت پر ازسر نو غور کرنا چاہیے اور تجویز کیا کہ وہ طالبان کے ساتھ مذکرات کے حق میں ہیں ۔ پاکستان نے 11 ستمبر 2001 کے حملوں کے بعد دنیا سے دہشت گردی کا خاتمہ امریکی کوششوں کو حمایت دی تھی اور امریکہ نے اس کے صلہ میں اس کو اربوں ڈالر کی امداد دی تھی ۔ مگر پاکستان امریکہ کا ساتھ دینے کے خلاف ہے اور اس جنگ سے بد دل ہوچکے ہیں ۔ ان کا کہنا ہے کہ امریکہ کے لیے لڑتے ہوئے ہزاروں پاکستانی اپنی جانیں قربان کرچکے ہیں ۔ عوام اس لڑائی سے عاجز آچکے ہیں ۔ نواز شریف مذہبی قدامت پسند ہیں وہ آئندہ ہفتہ کے الیکشن کے بعد تیسری مرتبہ وزیر اعظم بننے کی امید کر رہے ہیں انہوں نے کہا کہ طالبان کے خلاف پاکستان کی فوج کی امریکہ نواز مہم بغاوت کو شکست دینے کا بہترین طریقہ نہیں ہے ۔
انہوں نے کل اپنی سیاہ بکتر بند گاڑی میں رائٹر کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ میرے خیال میں بندوقیں اور گولیاں ہر مسئلہ کا حل نہیں ہوتیں ۔ میرے خیال میں ہمیں ساتھ ساتھ دوسرے راستہ بھی تلاش کرکے دیکھنا چاہیے کہ کس سے فائدہ ہوگا اور ان تمام متبادلوں کو آزماؤں گا ۔ فوجی حملوں سے پاکستانی طالبان کمزور ہوئے ہیں جو القاعدہ کے قریب ہیں تاہم وہ ان کی کمر نہیں توڑ سکتے ہیں ۔
نواز شریف چاہتے ہیں کہ پچھلی حکومت نے امریکہ کی دہشت گردی کے خلاف جنگ کی جس طرح حمایت کیہے اس پر نظر ثانی ہونی چاہیے ۔ انتخابی جلسہ کے لیے روانہ ہوتے وقت شریف نے کہا "کسی کہ کسی کو یہ مسئلہ سنجیدگی سے لینا ہوگا ۔ تمام متعلقہ فریقوں کو سر جوڑ کر بیٹھنا ہوگا اور تمام گرپوں کی فکر مندیوں کو سمجھنے کے بعد ملکر ایسا فیصلہ کرنا ہوگا جو پاکستان اور بین الاقوامی برادری کے مفاد میں ہو ۔ ان کے اس بیان سے امریکہ کا خفا ہونا لازمی ہے جو پاکستان کو نہ صرف اندرون ملک طالبان کی دہشت گردی ختم کرنے کے لیے دباؤ ڈالتا رہا ہے بلکہ وہ چاہتا ہے کہ افغان طالبان کو شکست دینے میں وہ پوری مدد دے ۔

Review backing for US war on terror, says Pakistan's Nawaz Sharif

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں