بوسٹن کے مقتول حملہ آور کی رہائش گاہ سے دھماکو مادہ کے ذرات دستیاب - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-05-06

بوسٹن کے مقتول حملہ آور کی رہائش گاہ سے دھماکو مادہ کے ذرات دستیاب

بوسٹن مراتھن بم دھماکوں کی تحقیقات میں ایک تازہ موڑ آیا ہے جب کہ امریکی تحقیقات کنندوں نے مقتول چیچین نژاد مشتبہ تیمور لنگ سارنائیف کے اپارٹمنٹ میں بم دھماکو مادوں کے ذرات دریافت کئے ہیں ۔
تیمور لنگ بوسٹن بم دھماکوں کا کلیدی ملزم تھا۔ اس کا 19 سالہ بھائی زہوکر کو بھی معاون ملزم سمجھا جا رہا ہے۔ 26/ سالہ تیمور لنگ کو 19/اپریل کی رات دیر گئے پولیس نے گولی مار کر ہلاک کر دیا تھا۔ حملوں کی جاری تحقیقات کے دوران تحقیقات کرنے والوں نے اس کے کمرے میں دھماکو مادوں کے ذرات دریافت کیے ہیں۔ اس اپارٹمنٹ میں اس کی بیوی اور کمسن بیٹی مقیم تھے۔ محکمہ کے ایک ذریعے نے تفصیلات کا انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ یہی ذرات کمیرج ، مساچوسیٹس اور مقتول کے اپارٹمنٹ سے یعنی تین مقامات سے دستیاب ہوئے ہیں۔
سی این این کی خبر کے بموجب اپارٹمنٹ میں باورچی خانہ کی میز ، برتن دھونے کے واش بیسن اور غسل خانے کے ٹب میں یہ ذرات پائے گئے ہیں۔
امریکی عہدیداروں نے مقتول کے بھائی زہوکر کو بڑے پیمانے پر تباہ کن ہتھیار استعمال کرنے کے الزام میں حراست میں لے لیا ہے۔ 15/اپریل کو بوسٹن مراتھن کے دوران بم دھماکوں سے کم از کم تین افراد ہلاک اور 250 سے زیادہ زخمی ہو گئے تھے۔

--

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں