پیغمبر اسلام کے نقوش پائے مبارک کی پینٹنگ عنقریب مسابقتی ہدیہ کے لیے پیش - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-05-07

پیغمبر اسلام کے نقوش پائے مبارک کی پینٹنگ عنقریب مسابقتی ہدیہ کے لیے پیش

نقوش پائے مبارک حضرت محمد صلی اللہ علیہ و سلم کی ایک نادر پینٹنگ کا جاریہ ماہ کے اوائل میں برطانوی آکشنری "ملکس آکشنس" مسابقتی ہدیہ (نیلام) کے لئے پیش کریں گے۔ توقع ہے کہ حضرت محمدً کے ان آثار مبارک کا ہدیہ دس ہزار تا پندرہ ہزار پاونڈس حاصل ہوگا۔ نادر پینٹنگ 18 ویں صدی عیسوی میں عہد خلافت عثمانیہ میں تیار کی گئی تھی۔ آکشنر رچرڈ ویسٹ ووڈ نے بتایا کہ " یہ پینٹنگ،نفاست کے اعلیٰ ترین معیار کی حامل اور اسلامی ورثہ کا اہم ترین حصہ ہے"۔ تحریری اور زبانی روایات کے موجب پیغمبر اسلام حضرت محمد صلی اللہ علیہ و سلم نے متعد پتھروں پر اپنے برہنہ پا کے نقوش چھوڑے ہیں۔ ان میں سے بعض نقوش کے عکس محفوظ کرلئے گئے اور بعض نقوش مساجد، قانقاہوں اور بزرگان دین کے درگاہوں کے احاطوں میں آثار مبارکہ کے طور پر محفوظ کردئے گئے۔ ان میں سے بعض نقوش مبارک استنبول کے توپ کاپی میوزیم میں محفوظ ہیں۔ یونان کے بناکی اسلامک میوزیم میں پیغمبر اسلام کے نقوش پا ایک ایزنک ٹائل پر ثبت ہیں۔

Rare Painting of Prophet's footprints to be auctioned

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں